
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 23, 2025 at 02:35 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_الحیض_و_النفاس 📖
📚سوال نمبر :( *14421076* )📚
عنوان :- *حضرت فاطمہ و مریم رضی اﷲ عنہماکو حیض و نفاس آتا تھایانہیں؟*
سوال :- کیا حضرت فاطمہ اور حضرت مریم رضی اللہ عنھما ماہواری سے پاک تھیں یعنی ان کو ماہواری نہیں آتی تھی ؟ یا کسی اور صحابیہ سے متعلق ؟
حدیث میں اس کا تذکرہ ملتا ہے ؟
رہنمائی فرمائیں
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
مفتی شبیر احمد قاسمی صاحب مد ظلہ العالی نے لکھا ہے کہ: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کسی معتبر ومستند کتاب میں نظر نہیں آیا؛ البتہ فضائل حسنین میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ حیض و نفاس سے پاک و صاف تھیں ۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا را حیض ونفاس بنود بنا بر آں مرضیہ را زہرہ گو یند الخ۔ (فضائل حسنین ص:۱۱)
اور حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں کتب تفسیر میں دوقول ملتے ہیں ،
(۱)استقرار حمل سے قبل دومرتبہ حیض آیاتھا ۔
(۲)اللہ تعالیٰ نے ان کو حیض وغیرہ سے پاک صاف رکھا تھا ۔
وقد کان حاضت حیضتین قبل أن تحمل (قولہ) قیل إنہا علیہا السلام لم تکن تحیض أصلاً بل کانت مطہرۃ من الحیض الخ۔( روح المعاني، زکریا ۱۶/۷۹)
صحیح اور راجح قول یہی ہے کہ حیض آیا کرتا تھا ۔
فإذا حاضت تحولت إلیٰ بیت خالتہا حتی إذا طہرت عادت إلی المسجد فبینما ہی تغتسل من الحیض قد تجرت إذ عرض لہا جبرائیل فی صورۃ شاب أمرد وضیئی الوجہ الخ۔ ( تفسیر خازن ۳/۲۱۷)
وکان لا یدخل علیہا إلا زکریا حتی کبرت ، فکانت إذا حاضت أخرجہا إلی منزلہ فتکون عند خالتہا، وکانت خالتہا امرأۃ زکریا فی قول الکلبی ، قال مقاتل : کانت أختہا امرأ ۃ زکریا ، وکانت إذاطہرت من حیضتہا واغتسلت ردہا إلی المحراب۔ وقال بعضہم : کانت لا تحیض وکانت مطہرۃ من الحیض۔ ( روح المعانی تحت تفسیر کلما دخل علیہا زکریا المحراب، البقرہ زکریا ۴/۷۱)مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد ۲/ ۳۷۵ اشرفیہ دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۷/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۰۶/ستمبر، ۲۰۲۰ء
❖ ❖
❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖
❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖