
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 23, 2025 at 02:36 PM
▒▓█دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_اللباس 📖
📚سوال نمبر :( *14421077* )📚
عنوان :- *عورتوں کا چاندی اور سونے کے علاوہ دیگر دھاتوں کے زیورات کا استعمال کرنا:*
سوال :- مفتی صاحب کیا عورتیں چاندی اور سونے کے علاوہ جو کی دھاتوں سے بنی ہویی چیز پہن سکتی ہے یا نہیں ؟ براے اکرام جواب عنایت فرماے۔۔۔
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ دیگر ہر قسم کی دھات کا زیور پہننا عورتوں کے لئے جائز ہے، بس صرف اتنا ہے کہ سونے اورچاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ، اور وہ زیورات جن کو آرٹیفشل کے زیورات کہا جاتاہے، ان کو پہن کر نماز پڑھنا عورتوں کے لئے بلاکراہت جائز ہے۔ (مستفاد: ایضاح المسائل ۱۳۸)
ویباح للنساء من حلي الذہب، والفضۃ، والجواہر کل ماجرت عادتہن یلبسہ مثل السوار والخلخال، والقرط، والخاتم وما یلبسہ علی وجوہہن۔ وفي اعناقہن، وأیدیہن، وأرجلہن، وآذانہن وغیرہ۔(اعلاء السنن، کتاب الحظر والإباحۃ، باب حرمۃ الذہب علی الرجال وحلہ للنساء، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱۷/۳۱۸، کراچي ۱۷/ ۲۹۴، المغني لابن قدامۃ، دارالکتب العلمیۃ بیروت۲/۳۲۴)
والتختم بالحدید، والصفر، والنحاس، والرصاص مکروہ للرجال، والنساء۔(شامي، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في اللبس، زکریا ۹/۵۱۸، کراچي ۶/۳۶۰، ہندیۃ، زکریا قدیم ۵/۳۳۵، جدید ۵/۳۸۸، بدائع الصنائع، زکریا ۴/۳۱۷، کراچي۵/۱۳۳) مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد ۲۴/ ۴۰۵ اشرفیہ دیوبند،کتاب النوازل جلد ۱۵/ ۴۴۸ جاوید دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۸/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۰۷/ستمبر، ۲۰۲۰ء
❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖
❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖