
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 23, 2025 at 02:37 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الطہارۃ 📖
📚سوال نمبر :(14421079)📚
عنوان :- *منی، مذی اور ودی کی تعریف:*
سوال :- ایک مسئلہ درپیش ہے کہ منی، مذی اور ودی میں کیا فرق ہے؟ اور اس کی کیا شکل ہے اور کب اور کیسے نکلتی ہے؟ مطلب تینوں کی تعریف کیا ہے؟
المستفتی:حافظ زیاد۔
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
منی اس رطوبت کو کہتے ہیں جو شہوت سے آسودگی کے وقت شرم گاہ سے خارج ہوتی ہے۔ (معجم لغۃ الفقہاء ۴۶۶)
مذی اس رطوبت کا نام ہے جو بیوی سے بوس وکنار کے وقت نکلتی ہے۔ (معجم لغۃ الفقہاء ۴۱۹)
اور ودی پیشاب کے بعد ٹپکنے والے سفید پانی کو کہتے ہیں۔ (معجم لغۃ الفقہاء ۵۰۱)
المني حاثر أبیض ینکسر منہ الذکر۔ (ہدایۃ ۱؍۳۳، المحیط البرہاني ۱؍۲۲۹)
والودي الغلیظ من البول یتعقب الرقیق۔ والمذي: رقیق یضرب إلی البیاض یخرج عند ملاعبۃ الرجل أہلہ۔ (ہدایۃ ۱؍۳۳، الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۱؍۲۸۴ رقم: ۴۱۲ زکریا) مستفاد از کتاب النوازل جلد ۳/ ۵۳ جاوید دیوبند، فتاوی رحیمیہ جلد ۴/ ۳۱ دارالاشاعت کراچی ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۸/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۰۷/ستمبر، ۲۰۲۰ء
❖ ❖
❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖
❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖