
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 23, 2025 at 11:42 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ 📖
📚سوال نمبر :(14421083)📚
عنوان :- *خرگوش پالنا کیسا ہے؟*
سوال :- ۔ جی میرا۔ سوال ہے کہ ۔ خرگوش گھر میں پال سکتے ہیں یا نہیں شریعت میں اسکی کوئی گنجائش ہے حضرت جواب مرحمت فرمائے مہربانی ہوگی۔
المستفتی:حافظ نعمان راہی بیر پور کشنگنج بہار
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
جی خرگوش پالنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے اور اسے اذیت نہ پہنچائی جائے۔
واضح رہے کہ خرگوش پالنا جائز تو ہے ہی ؛ لیکن اس کا گوشت بھی کھانا جائز اور درست ہے۔
جاء في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : عن أنس رضي اللہ عنہ قال : ’’ أنفجْنا أرنبًا ونحن بمرّ الظہران فسعی القوم فغلبوا فأخذتہا فجئت بہا إلی أبي طلحۃ ، فذبحہا فبعث بورکَیْہا ، أو قال : بفخذَیْہا إلی النبي ﷺ فقبِلہا ‘‘ ۔ (ص/۱۰۱۲، کتاب الذبائح والصید والتسمیۃ علی الصید ، باب الأرنب ، الرقم :۵۵۳۵ ، احیاء التراث العربي ، صحیح مسلم :۷/۳۲ ، کتاب الصید والذبائح وما یؤکل من الحیوان ، باب إباحۃ الأرنب ، الرقم :۱۹۵۳/۵۰۲۲)
المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ۸/ ۳۳۱ اکل کوا مہاراشٹر، فتاوی دارالعلوم دیوبند، رقم الفتوی:۱۵۸۱۳۱۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۸/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۰۷/ستمبر، ۲۰۲۰ء
❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖
❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖