دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 23, 2025 at 11:46 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖#کتاب_الأطعمۃ_و_الأشربۃ 📖 📚سوال نمبر :( *14421088* )📚 عنوان :- *تمباکو کھانا کیسا ہے؟* سوال :- ایک مسئلہ درپیش ہے کہ تمباکو جیسے بادشاہ چینی کھینی ومل ہیرا یہ سب کھانا کیسا ہے اگر مکروہ ہے تو تحریمی یا تنزیہی؟ المستفتی:عبداللہ لاتوری۔ •┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈• *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* تمباکو کی اقسام واغراض اور خواص مختلف ہوتی ہیں ،اس لئے اس کے استعما ل میں مختلف اقوال ہیں ،لیکن غالباً اس کا استعمال بلا غرضِ صحیح یعنی علاج وغیرہ کے لئے نہیں ہوتا ہے ، اور شریعتِ اسلامیہ اپنے ماننے والوں کو ہر ایسی چیز کے کھانے اور پینے سے منع کرتی ہے ،جو اسے فوراً یا آہستہ آہستہ ہلاک کردے،اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد: {ولا تلقوا بأیدیکم إلی التھلکۃ}اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ [البقرۃ : ۱۹۵] اس پر یہ شاہد ہے،اس لیے اگر تمباکو کے استعمال سے نشہ ہو تو اس کا استعمال حرام ہے ، اوراگر نشہ نہ ہو تب بھی اس میں مال کو ضائع کرنا اور دوسروں کوتکلیف پہنچانا دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں ،اس لئے اس کا استعمال ممنوع ومکروہ ہے ۔ و في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {ولا تقتلوا أنفسکم إن اللہ کان بکم رحیمًا} ۔کہ اپنے آپ کو قتل نہ کرو یقینا اللہ تم پر مہربان ہے۔ (سورۃ النساء :۲۹) و في ’’ الصحیح لمسلم ‘‘ : قولہ ﷺ : ’’ کل مسکر حرام ‘‘ ۔(۲/۱۶۷ ، کتاب الأشربۃ ، باب بیان أن کل مسکرخمر وأن کل خمر حرام ، سنن أبي داود :ص/۵۱۸ ، کتاب الأشربۃ ، باب ما جاء في السکر) و في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : ’’ ولأن النبي ﷺ نھٰی عن إضاعۃ المال ‘‘ ۔(۱/۳۲۵ ، کتاب الخصومات ، باب من ردّ أمر السفیہ الضعیف العقل الخ) و في ’’ مجمع الزوائد ‘‘ : قولہ ﷺ : ’’ لا ضرر ولا ضرار في الإسلام ‘‘ ۔ (۴/۱۳۸، البیوع ، باب لا ضرر ولا ضرار ، ابن ماجہ :ص/۱۵۹ ، أبواب الأحکام ، التمہید :۴/۲۸۴)المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ۱/ ۱۵۳ اکل کوا مہاراشٹر ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۲۰/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۰۹/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❖ https://t.me/daruleftabhatabari ❖ ❖ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❖

Comments