
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:17 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ 📖
📚سوال نمبر :( *14421091* )📚
عنوان: *ایسی دکان میں ملازمت کرنا کیسا ہے جس میں بت کی صفائی کرنی پڑے؟*
سوال: مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ کسی ایسی دکان میں جہاں اور سامان کے ساتھ ساتھ بت کی صفائی وغیرہ بھی کرنی ہوتو کسی مسلمان آدمی کو اس دکان میں کام کرنا کیسا ہے؟ مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی: عبداللہ ۔
✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
غیر مسلم کے یہاں نوکری کرنے سے حتی الامکان بچا جائے صورت مسئولہ میں جلد از جلد کسی مسلم کے یہاں نوکری تلاش کی جائے جہاں احکام شرعیہ کا مکمل دھیان رکھاجاسکے؛ کیونکہ مسلمان کے لیے دیوی دیوتاؤں کی مورتی کو صاف کرنا درست نہیں ہے، اس لیے کہ یہ اس کے اِکرام کے مرادِف ، اور إعانت علی الإثم (گناہ پر مدد کرنا)ہے، جس پر اُجرت لینا بھی درست نہیں ہے۔
في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {ولا تعاونوا علی الإثم والعُدوان} ۔ (سورۃ المائدۃ :۲)
و في ’’ روح المعاني ‘‘ : فیعم النہي ما ہو من مقولۃ الظلم والمعاصي ویندرج فیہ النہي عن التعاون علی الاعتداء والانتقام ۔۔۔۔۔۔۔۔ وعن ابن عباس رضي اللّٰہ تعالی عنہما وأبي العالیۃ أنہما فسرا الإثم بترک ما أمرہم بہ وارتکاب ما نہاہم عنہ ۔ (۴/۸۵ ، مختصر تفسیر ابن کثیر:۱/۴۷۸ ، التفسیر المنیر : ۷/۴۱۸ ، الوفاء بالعقود ومنع الاعتداء ، والتعاون علی الخیر وتعظیم شعائر اللّٰہ ، تفسیر المظہري :۳/ ۴۸)
و في ’’ أحکام القرآن للجصاص ‘‘ : قولہ تعالی : {ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان} نہي عن معاونۃ غیرنا علی معاصي اللّٰہ تعالی ۔ (۲/۳۸۱)
و في ’’ جمہـرۃ القـــواعد الفقہیۃ ‘‘ : ’’ الإعانۃ علی المحظور محظور ‘‘ ۔ (۲/۶۴۴)
و في ’’ التنویر وشرحہ مع الشامیۃ ‘‘ : لا تصح الإجارۃ لعسب التیس ولا لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاہي ۔ (۹/۷۵ ، کتاب الإجارۃ ، باب الإجارۃ الفاسدۃ ، مطلب في الاستئجار علی المعاصي)البحر الرائق : ۸/۳۵ ، کتاب الإجارۃ ، باب الإجارۃ الفاسدۃ)
(فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ: ۱۴۸۶۷۲)
مستفاد از المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ۱۰/ ۲۴۶ اکل کوا مہاراشٹر ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
*کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۲۴/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۱۳/ستمبر، ۲۰۲۰ء
❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀
❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀