دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:18 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الإیمان_و_العقائد 📖 📚سوال نمبر :( *14421093* )📚 عنوان: *جہنم کہاں واقع ہے؟* سوال: محترم حضرت مفتی صاحب ! ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا کہ دوزخ کہاں ہے ؟ آپ حضرت سے مؤدبانہ و مخلصانہ درخواست ہے کہ اسکے بارے میں تھوڑی سی روشنی ڈالیں۔ المستفتی:حزب اللہ احمد۔ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* فتاوی دینیہ جلد ۱/ ۱۵۷ مکتبہ جامعہ حسینیہ راندیر میں لکھا ہے کہ : سوال: جنت اور دوزخ آسمان میں ہیں یا زمین میں ؟ الجواب : جنت اور دوزخ صحیح قول کے مطابق اللہ تعالی نے پیدا کر دی ہے، اور ان کی جگہ کہاں ہیں ؟اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ بعض علماء کا کہنا ہے کہ اللہ ہی زیادہ جاننے والے ہیں کہ وہ کہاں ہیں ؟ جب کہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ جنت ساتویں آسمان کے اوپر ہے اور دوزخ ساتویں زمین کے نیچے ہے۔  فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۲۴/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ ۱۴/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments