دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:19 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖#کتاب_الصلوۃ ، #باب_سجود_السہو 📖 📚سوال نمبر :( *14421094* )📚 عنوان: *سورۂ فاتحہ کی ایک آیت چھوٹنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا؟* سوال: مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ نماز کے اندر سورہ فاتحہ کی ایک آیت چھوٹنے پر کیا سجدہ سہو کرنا ھوگا یا نہیں؟ المستفتی:محمد قاسم ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* راجح قول کے مطابق سورہ فاتحہ کی اکثر آیتیں پڑھ لینے سے واجب ادا ہوجاتا ہے اور ایک دو آیت چھوٹنے سے سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوتا۔ (ثم واجبات الصلاة أنواع) (منہا) قرائة الفاتحة والسورة إذا ترک الفاتحة فی الأولیین أو إحداہما یلزمہ السہو وإن قرأ أکثر الفاتحة ونسی الباقی لا سہو علیہ وإن بقی الأکثر کان علیہ السہو إماما کان أو منفردا، کذا فی فتاوی قاضی خان.[الفتاوی الہندیة 1/ 126) نیز دیکھیں : حاشیة الطحطاوی علی المراقی(ص:460،ط: اشرفی) بحوالہ فتاوی دارالعلوم دیوبند، رقم الفتوی:۱۷۰۲۲۹) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۲۶/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۱۵/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments