دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:21 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الجنائز ؛ #باب_البدعات_و_الرسوم 📖 📚سوال نمبر : ( *14421096* )📚 عنوان: *میت کے سامنے قرآن پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟* سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ میت کے سامنے قرآن پڑھنا شرعاً کیسا ہے ؟ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: حزب اللہ احمد ۔ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مد ظلہ العالی نے لکھا ہے کہ: " میت کو جب تک غسل نہ دیاجائے اس وقت تک وہ ناپاک ہے ،اس لئے فقہاء نے غسل سے پہلے میت کے قریب قرآن مجید پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے ،غسل دینے کے بعد پڑھ سکتے ہیں : ’’ وتکرہ القراء ۃ عند ہ حتی یغسل ‘‘ (کبیری : ص: ۵۳۳۔) ----- شہید کا خون گو اس کے حق میں پاک ہے اور اسی لئے شہید کو غسل نہیں دیا جاتا ، لیکن دوسروں کے حق میں ناپاک ہے، اس لئے خیال ہوتا ہے کہ شہید کے قریب قرآن پڑھنے کا بھی یہی حکم ہونا چاہئے۔" بحوالہ کتاب الفتاوی جلد ۳/ ۱۳۹ زمزم پبلشز کراچی و نعیمیہ دیوبند ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۲۶/محرم الحرام،۱۴۴۲ ھ مطابق ۱۵/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments