دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:22 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأطعمۃ_و_الأشربۃ 📖 📚سوال نمبر :( *14421097* )📚 عنوان: *سیگریٹ نوشی کا شرعی حکم کیا ہے؟* سوال: سیگریٹ نوشی کے شرعی حکم کیا ہے کوئی بھائی دلیل کے ساتھ رہنمائی کریں شکریہ المستفتی:احمد علی۔ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* سگریٹ میں نشہ تو نہیں ہے؛ البتہ اُس کی تیزی کی وجہ سے کبھی کبھی سر چکرانے لگتا ہے، اور چوں کہ یہ ایک بدبو دار اور دوسروں کے لئے اَذیت ناک چیز ہے، اِس لئے شوقیہ طور پر اِس کا استعمال مکروہ ہے، ہاں اگر کوئی شخص کسی بیماری سے علاج کے لئے اسے استعمال کرے تو شرعاً اِس کی گنجائش ہے؛ لیکن مسجد میں جانے پہلے منہ کو اچھی طرح صاف کرلینا ضروری ہے۔ (مستفاد: امداد الفتاویٰ ۴؍۱۱۶، فتاویٰ محمودیہ ۵؍۱۱۲-۱۲۲، فتاویٰ رحیمیہ ۲؍۲۴) الاستشفاء بالمحرم إنما لا یجوز إذا لم یعلم أن فیہ شفائً، أما إذا علم أن فیہ شفائً، ولیس لہ دواء آخر غیرہ، فیجوز الاستشفاء بہ۔ (المحیط البرہاني، کتاب الاستحسان / الفصل التاسع عشر في التداوي ۶؍۱۱۶ المکتبۃ الغفاریۃ کوئٹہ، ۸؍۸۲ بیروت، وکذا في رد المحتار، کتاب الطہارۃ / مطلب في التداوي بالمحرم ۱؍۲۱۰ کراچی، ۱؍۳۶۰ زکریا، وکذا في خلاصۃ الفتاویٰ، کتاب الکراہیۃ / الفصل الخامس في الأکل ۴؍۳۶۲ رشیدیۃ) ومن أکل ما یتأذیٰ بہ: أي برائحتہ کثوم وبصل، ویؤخذ منہ أنہ لو تأذی من رائحۃ الدخان المشہور لہ منعہا من شربہ۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب النکاح / قبیل باب الرضاع ۳؍۲۰۸ کراچی، ۴؍۳۸۸ زکریا) ہٰذا تصریح بإباحۃ الثوم وہو مجمعٌ علیہ، لکن یکرہ لمن أراد حضور المسجد وحضور جمع في غیر المسجد … ویلحق بالثوم کل ما لَہ رائحۃٌ کریہۃٌ من البصل والکراث ونحوہما۔ (إنجاح الحاجۃ علی ہامش ابن ماجۃ، کتاب الأطعمۃ / باب أکل الثوم ۲۴۱، وکذا في شرح النووي علی صحیح مسلم، کتاب المساجد / باب نہی من أکل ثومًا أو بصلاً … عن حضور المسجد ۱؍۲۰۹) بحوالہ کتاب النوازل جلد ۱۶/ ۱۴۶ جاوید دیوبند ، آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد ۸۔فتاوی رحیمیہ جلد ۱۰/ ۲۱۲ دارالاشاعت کراچی۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۰۲/صفر المظفر،۱۴۴۲ ھ مطابق ۲۰/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments