دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 26, 2025 at 01:23 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الأدعیۃ_و_الأذکار 📖 📚سوال نمبر :( *14411098* )📚 عنوان: *نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا:* سوال: نماز کے بعد جو لوگ سر پر ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں اسکی کیا حقیقت ہے؟ المستفتی: حماد۔۔ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* امام طبرانی رحمہ اﷲ نے المعجم الاوسط میں اس طرح کی ایک حدیث شریف نقل فرمائی ہے، جس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ آپ ﷺ نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر درج ذیل دعا پڑھتے تھے: ’’بسم اللّٰہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم، اللّٰہم اذہب عني الہم والحزن‘‘ بظاہر یہ عمل فرض نمازوں سے متعلق ہے؛ لیکن سنن ونوافل کے بعد بھی اگر کوئی اس کا اہتمام کرے تو کوئی حرج نہیں۔ عن أنس رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان إذا صلی وفرغ من صلا تہ مسح یمینہ علی رأسہ، وقال: بسم اللّٰہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم، اللّٰہم اذہب عني الہم والحزن۔ (المعجم الاوسط رقم: ۳۲۰۲، ۴؍۱۲۶) بحوالہ کتاب النوازل جلد ۵/ ۵۴۳ جاوید دیوبند ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۰۶/صفرالمظفر ۱۴۴۱ھ مطابق ۲۴/ستمبر، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments