
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 28, 2025 at 02:02 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_المباشرۃ 📖
📚سوال نمبر:( *14421113* )📚
عنوان: *بیوی سے صحبت کرتے وقت کنڈوم کا استعمال کرنا؟*
سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اپنی بیوی سے ہمبستری کے وقت کنڈوم (نرودھ) کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
مفتی سلمان منصور پوری مد ظلہ العالی نے لکھا ہے کہ: "کنڈوم کا استعمال کرنا منشاء شریعت کے خلاف ہے، اور اس کو ’’وأدِ خفی‘‘ (زندہ درگور کرنا) قرار دیا گیا ہے؛ البتہ اگر کوئی مجبوری ہو، مثلاً بیوی کمزور ہو اور حمل کی وجہ سے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو، تو ایسی صورت میں ایسی مانع حمل شئ کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔
ثم سألوہ عن العزل، فقال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ذٰلک وأد الخفي، وہي إذا المؤودۃ سئلت۔ (صحیح مسلم ۱؍۴۶۶)
إن خاف من الولد السوء في الحرۃ یسعد العزل بغیر رضاہا لفساد الزمان، فلیعتبر مثلہ من الأعذار مسقطاً لإذنہا۔ (شامي ۴؍۳۳۵ زکریا) "بحوالہ کتاب النوازل جلد ۸/ ۵۵۱ جاوید دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍ *نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۷/صفرالمظفر ۱۴۴۲ھ مطابق ۰۵/اکتوبر، ۲۰۲۰ء
❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀
❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀