دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 28, 2025 at 02:09 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_البدعات_و_الرسوم 📖 📚سوال نمبر :( *14421118* )📚 عنوان: *بارہ ربیع الاول کو مسجد میں چراغاں کرنا یا اگر بتی جلانا کیسا ہے ؟* سوال: ۱۲؍ ربیع الاول کو مسجد میں چراغاں کرنا یا اگر بتی جلانا کیسا ہے ؟ المستفتی:عبداللہ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا* : ۱۲؍ ربیع الاول اور دوسری متبرک راتوں میں مسجد وغیرہ میں ضرورت سے زائد چراغاں کرنا بدعت اور حرام ہے ، مسلمانان اہل سنت والجماعت پر اس سے اجتناب لازم ہے ۔ السراج الکثیر الزائد عن الحاجۃ لیلۃ البرأۃ ہو بدعۃ کذافي خزانۃ الروایات عن القنیہ الخ۔ ( نفع المفتی والسائل :۱۳۸) لا أعلم لہذا المولد أصلا فی کتاب ولاسنۃ ولا ینقل عملہ أحد من العلماء الأئمۃ الذین ہم القدوۃ فی الدین المتمسکون بأثار المتقدمین بل ہو بدعۃ أحدثہا البطالون وشہوۃ نفس اعتنی بہا الأکلون۔ ( الجنۃ لأہل السنۃ۲۰۱) عن ابن عباس قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زائرات القبور والمتخذین علیہا المساجد والسرج۔( سنن النسائی ، کتاب الجنائز، باب التغلیظ فی اتحاد السرج علی القبور، النسخۃ الہندیۃ۱/۲۲۲، دارالسلام رقم: ۲۰۴۵)بحوالہ فتاوی قاسمیہ جلد ۲/ ۴۷۳ اشرفیہ دیوبند ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۱۲/ربیع الاول ۱۴۴۲ھ مطابق ۳۰/اکتوبر ، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments