
دارالافتاء بھاٹاباڑی
February 28, 2025 at 02:10 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_البدعات_و_الرسوم 📖
📚سوال نمبر :( *14421120* )📚
عنوان: *بارہ ربیع الاول کو جلسہ کا التزام کرنا*
سوال: بارہویں ربیع الاول کو کیا منتظمینِ مسجد کو یا گاؤں کے لوگوں کو مل کر کوئی جلسۂ سیرت لازمی طور پر منعقد کرنا چاہئے؟
المستفتی: عبداللہ ۔
✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
بارہویں تاریخ کو اگر کثیر تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہو اور منکرات و رسومات سے بچتے ہوئے سیرت کے موضوع پر اصلاحی گفتگو کی جائے، تو شرعا اس کی گنجائش ہے؛ لیکن اس دن کو لازم نہ سمجھا جائے؛ لہٰذا ہر سال تاریخ آگے پیچھے کردینی چاہئے۔
کل مباح یؤدي إلی زعم الجہال سنیۃ أمر أو وجوبہ فہو مکروہ۔ (تنقیح الفتاوی ۲؍۳۶۷)
إن المندوبات تنقلب مکروہات إذا رفعت عن رتبتہا؛ لأن التیامن مستحب في کل شيء أي من أمور العبارۃ لکن لما خشی ابن مسعود أن یعتقدوا وجوبہ أشار إلی کراہتہ۔ (فتح الباري ۲؍۳۳۸)بحوالہ کتاب النوازل جلد ۱/ ۵۱۰ جاوید دیوبند، فتاوی قاسمیہ جلد ۲/ ۴۵۶ اشرفیہ دیوبند ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۱۲/ربیع الاول ۱۴۴۲ھ مطابق ۳۰/اکتوبر ، ۲۰۲۰ء
❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀
❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀