دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
March 1, 2025 at 12:55 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الوقف ؛ #باب_المساجد 📖 📚سوال نمبر :( *14421126* )📚 عنوان: *مسجد کی تعمیر کے لیے غیر مسلم کا چندہ:* سوال: حضرت مفتی صاحب کیا غیر مسلم سے چندہ لیکر مسجد بنانا جائز ہے یا نہیں مثلا ۵لاکھ مسلمانوں نے دیا اور ۲ لاکھ ہندوںنے دیئ تو غیر مسلم کاروپیےمسجد مین لگانا کیسا ہے مدلل جواب دیں ؟؟؟ المستفتی: حافظ و امام عبد الکریم کشنگنج ۔ ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* مفتی سلمان منصور پوری مد ظلہ العالی نے لکھا ہے کہ "" مسجد کی تعمیر کے لئے غیر مسلم سے چندہ کا مطالبہ تو نہیں کرنا چاہئے؛ لیکن اگر کوئی غیر مسلم خود اپنی خوشی سے مسجد میں کوئی رقم دے اور اس رقم کو مسجد میں لگانے سے آئندہ کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو، تو اُس کی دی ہوئی رقم مسجد میں لگانا درست ہے۔ (کفایت المفتی ۷؍۷۷، فتاویٰ رشیدیہ ۵۳۷) قال اللّٰہ تعالیٰ: {لاَ تَتَّخِذُوْا الْیَہُوْدَ وَالنَّصَاریٰ اَوْلِیَآئَ، بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ، وَمَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ} فنہي في ہٰذہ الآیۃ من موالاۃ الکفار وإکرامہم … ونہیٰ عن الاستعانۃ بہم في أمور المسلمین، لما فیہ من العز وعلو الید، وکذٰلک کتب عمر إلی أبي موسیٰ الأشعري رضي اللّٰہ عنہ ینہاہ أن یستعین بأحد من أہل الشرک في کتابتہ۔ (أحکام القرآن، البراء ۃ / مطلب في تمیز الطبقات ۳؍۹۹ دار الکتاب العربي بیروت) ومصرف الجزیۃ والخراج ومال التغلبي وہدیتہم للإمام إنما یقبلہا إذا وقع عندہم أن قتالنا للدین لا الدنیا، وما أخذ منہم بلا حرب … مصالحنا خیر مصرف، کسد ثغور وبناء قنطرۃ وجسر وکفایۃ العلماء (الدر المختار) وفي الشامي: ومثلہ بناء مسجدٍ وحوضٍ۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب الوقف / مطلب في مصارف بیت المال ۶؍۳۴۸-۳۴۹ زکریا) بحوالہ کتاب النوازل جلد ۱۳/ ۲۴۸ جاوید دیوبند ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۲۵/ربیع الاول ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۲/نومبر ، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments