
دارالافتاء بھاٹاباڑی
March 1, 2025 at 12:58 AM
▒▓█دارالافتاء بھاٹاباری گروپ█▓▒
📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ؛ #باب_الصلۃ_و_المقاطعۃ 📖
📚سوال نمبر :( *14421127* )📚
عنوان: *گھریلو جھگڑے کی وجہ سے قطع تعلق کرنا؟*
سوال: دوسگے بھائی آپس میں گھریلو جھگڑوں کی وجہ قطع رحمی کیے ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ اگر ہم صلہ رحمی کریں تو مزید جھگڑوں کا خطرہ ہے تو کیا شر سے بچنے کے لئے ایسا کرنے کی گنجائش ہے رہنما ئی فرمادین
المستفتی: خالدمحمودضیاء
✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
صورت مسئولہ میں دونوں بھائیوں کو چاہیے کہ گاؤں سماج کے چند آدمیوں کو لیکر بیٹھیں اور جو گھریلو جھگڑا ہے اس کو حل کریں اور دونوں بھائی مل جُل کر زندگی گذاریں کیونکہ معمولی سی بات قطع تعلق کرنا اور برابر ناراض رہنا شرعًا جائز نہیں ہے، ایک عام مسلمان سے بھی تین دن سے زیادہ بول چال بند کرنے سے منع کیا گیا ہے یہ تو بھائی بھائی ہیں ۔
عن أبي ہریرۃؓ، قال: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم: لا یحل لمسلم أن یہجر أخاہ فوق ثلاث، فمن ہجر فوق ثلاث فمات دخل النار۔ (سنن أبي داؤد، باب في ہجرۃ الرجل أخاہ، النسخۃ الہندیۃ ۲/۶۷۳، دار السلام رقم: ۴۹۱۴، مشکوۃ المصابیح ۲/۴۲۸)
و في ’’ مرقاۃ المفاتیح ‘‘ : وأجمع العلماء علی أن من خاف من مکالمۃ أحد وصلتہ ما یفسد علیہ دینہ أو یدخل مضرۃ في دنیاہ یجوز لہ مجانبتہ وبُعدہ ’’ وربّ صرم جمیل خیرٌُ من مخالطۃ تؤذیہ ‘‘ ۔ (۹/۲۳۰، کتاب الآداب ، باب ما ینہی عن من التہاجر والتقاطع واتباع العورات ، الفصل الأول ، تحت رقم الحدیث :۵۰۲۷)
و في ’’ بذل المجہود ‘‘ : قال السیوطي : والمراد حرمۃ الہجران إذا کان الباعث علیہ وقوع تقصیر في حقوق الصحبۃ والأخوۃ وآداب العشرۃ ۔۔۔۔ ومن خاف من مکالمۃ أحد وصلتہ ما یفسد علیہ الدین ، أو یدخل مضرۃ في دنیاہ یجوز لہ مجانبتہ ، والبعد عنہ ، وربّ ہجر حسن خیر من مخالطۃ مؤذیۃ ۔ (۱۳/۳۱۹ ، ۳۲۰ ، کتاب الأدب ، باب في ہجرۃ الرجل أخاہ ، تحت رقم الحدیث :۴۹۱۰ ، تکملۃ فتح الملہم :۵/۳۵۶ ، کتاب البر والصلۃ والآداب ، باب تحریم الہجر فوق ثلاث بلا عذر شرعي ، تحت رقم الحدیث :۶۴۹۰) (فتاویٰ دار العلوم دیوبند، رقم الفتویٰ :۴۶۱۰۱)
المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ۷/ ۲۴۵ اکل کوا مہاراشٹر،،فتاوی قاسمیہ جلد ۳/ ۴۲۴ اشرفیہ دیوبند ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
۲۸/ربیع الاول ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۵/نومبر ، ۲۰۲۰ء
❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀
❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀