دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
March 1, 2025 at 01:04 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الربوا 📖 📚سوال نمبر :( *14421130* )📚 عنوان: *گندم کو گندم کے بدلے قرض دینے کا حکم* سوال: ایک صاحب نے کہا مجھے نومبر میں 5 من گندم دیدو آپ کو جون میں(5من گندم) واپس کردوں گا تو کیا گندم ادھار اس طریقہ پر فروخت(تبادلہ) کرنا جائز ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ المستفتی: خالدمحمودضیاء ✺✺=====••✦✿✦••=====✺✺ *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* اشیاء ربویہ میں باہم قرض و اِقراض جائز ہے لیکن واپسی کے وقت مساوات شرط ہے۔ قال العلامۃ برھان الدین المرغینانی رحمہ اللّٰہ: الحنطۃ بالحنطۃ مثلاً بمثل یدًا بیدٍ والفضل ربٰو وعدالاشیاء الستۃ۔(الھدایۃ:ج؍۳،ص؍۷۷، باب الربٰو) قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللّٰہ:کل قرض جرنفعاً حرام اذاکان مشروطاً۔(ردالمحتار:ج؍۵،ص؍۱۶۶،باب الربّوا۔مطلب کل قرض جرنفعاًحرام) مستفاد از فتاوی حقانیہ جلد ۶/ ۱۹۷ اکوڑہ خٹک ،فتاوی فریدیہ ۔ فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* ۰۲/ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۸/نومبر ، ۲۰۲۰ء ❀ https://t.me/daruleftabhatabari ❀ ❀ https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/ ❀

Comments