Baloch Students organization
February 5, 2025 at 03:38 PM
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سیٹلائٹ ٹاؤن کے طلبہ کی ڈگریوں میں تاخیر پر شدید تشویش ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (شال زون) گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے بی ایڈ آنرز کے طلبہ کے ڈگریوں کے مسئلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ سیشن 2021-2019 اور 2023-2019 کے طلبہ گزشتہ تین سال سے اپنی ڈگریوں کے انتظار میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ یہ مسئلہ کالج انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور پرنسپل کی نااہلی کی وجہ سے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ درجنوں طلبہ تدریسی ملازمتوں کے مواقع سے محروم ہو چکے ہیں، کیونکہ انہیں وقت پر ڈگریاں فراہم نہیں کی گئیں۔ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جہاں پہلے ہی تعلیمی مواقع محدود ہیں، وہاں اس طرح کی رکاوٹیں مزید مسائل کو جنم دے رہی ہیں۔ طلبہ پچھلے ایک سال سے مسلسل کالج اور بلوچستان یونیورسٹی کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر کوئی ان کی سنوائی کے لیے تیار نہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کے ساتھ یہ ناروا سلوک نہ صرف تعلیم دشمن پالیسیوں
❤️
1