Islamic Corner || گوشۂ اسلام
Islamic Corner || گوشۂ اسلام
February 7, 2025 at 09:37 AM
*جمعہ کی دن سورت کہف کی تلاوت اور فضیلت* جمعتہ المبارک کے دن سورۂ الکہف پڑھنے کی بڑی فضیلت وارد ہے بلکہ مختلف احادیث میں اللہ کے رسول صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے جمعہ كے دن اسے پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے ۔ • اس والے سے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہہ سے روایت ہے کہ آپ صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے فرمایا : *ترجمہ:* جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھی اس کے قدموں کے نیچے سے لے کر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے، جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوگا اور ان دو جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ *[📗الترغيب والترهيب: 298/1 ]*

Comments