Islamic Corner || گوشۂ اسلام
Islamic Corner || گوشۂ اسلام
February 8, 2025 at 03:59 PM
*💠شبِ براء ت کی فضیلت و اہمیت💠* ماہِ شعبان کی پندرہویں شب ”شبِ برأت“ کہلاتی ہے، براء ت کے معنی ”رستگاری وچھٹکارا“ کے ہیں۔ *سلطان العارفین و عاشقین حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:* - شب برأت کو شب برأت اس لیے کہتے ہیں کہ اس رات میں دو قسم کی براء ت ہوتی ہے: ۱. ایک براء ت تو بدبختوں کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ ۲. دوسری براء ت خدا کے دوستوں کو ذلت و خواری سے ہوتی ہے۔ > 📚غنیة الطالبین، ص۴۵۶ - نیز فرمایا کہ جس طرح مسلمانوں کے لیے اس روئے زمین پر عید کے دو دن (عیدالفطر وعیدالاضحی) ہیں، اسی طرح فرشتوں کے لیے آسمان پر دو راتیں (شبِ براء ت وشبِ قدر) عید کی راتیں ہیں۔ مسلمانوں کی عید دن میں رکھی گئی؛ کیوں کہ وہ رات میں سوتے ہیں اور فرشتوں کی عید رات میں رکھی گئی؛ کیوں کہ وہ سوتے نہیں۔ > 📚غنیة الطالبین، ص۴۵۷ - ترتیب و پیشکش: ایڈمن گوشئہ اسلام -Islamic Corner

Comments