Razmgahen | رزم گاہیں
February 2, 2025 at 03:25 PM
*رزمگاہیں | چوتھا قیدیوں کا تبادلہ: اہم موڑ پر اہم پیغامات*
📌 *چوتھا قیدیوں کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کا وقت آ پہنچا ہے۔* حمـ.ـاس نے اس موقع پر پچھلے کسی بھی تبادلے سے زیادہ بڑا قوت کا مظاہرہ کیا اور غـ.ـزہ کے دو علاقوں میں فوجی پریڈ کی۔
📌 *جنگ بندی کے 16 ویں روز (پیر، 3 فروری) کو دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات* کا آغاز ہوگا۔
📌 مذاکرات سے پہلے نیتـ.ـن یاہـ.ـو کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے یا حمـ.ـاس کے ساتھ سیاسی طور پر نمٹنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔ اس فیصلے پر اسے امریکـ.ـا کو بھی اعتماد میں لینا ہے۔ *آج، اتوار، 2 فروری کو نیتـ.ـن یاہـ.ـو امریکـ.ـا کے دورے کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔*
📌 کل نیتـ.ـن یاہـ.ـو *امریکـ.ـا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف* سے ملاقات کرے گا اور منگل کو *ٹرمپ* سے ملاقات کرے گا۔
📌 اس موقع پر حمـ.ـاس نے کمزوری یا مصلحت پسندی دکھانے کے بجائے، پہلے سے زیادہ شاندار قوت کا مظاہرہ کر کے *ایک طرف اسـ.ـرائیل کو یہ پیغام* دیا ہے کہ وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے گا اور *دوسری طرف ٹرمپ کو یہ پیغام دیا ہے* کہ امریکـ.ـا جس جنگ کی مالی سرپرستی میں *17 بلین ڈالر* جھونک چکا ہے وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچے گی۔
🟢 شـ.ـہید عـ.ـزالدین القسـ.ـام بریگـ.ـیڈز نے *ہفتہ کے روز* تین صـ.ـیہونی قیدیوں کو منظم انداز میں صـ.ـلیب احـ.ـمر کے حوالے کیا۔ اوفـ.ـر کالـ.ـڈیرون اور یارڈن بیـ.ـباس کو *جنوبی غـ.ـزہ میں خـ.ـان یونـ.ـس* سے رہا کیا گیا، جبکہ کـ.ـیتھ شمنـ.ـسل سـ.ـیگل کو *شمال غـ.ـزہ میں غـ.ـزہ کی بندرگاہ* سے رہا کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں مجاہدین اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔
📌 *یہ مناظر ایسے ہیں گویا سات اکـ.ـتوبر کے مناظر ہوں۔* ماہر اسـ.ـرائیلی امور ایہـ.ـاب جبارین
📌 *سات اکـ.ـتوبر کا مال غنیمت:* خان یـ.ـونس میں قیدیوں کو جس کالی گاڑی میں لایا گیا وہ سات اکـ.ـتوبر کو اسـ.ـرائیلی فوج سے چھینی گئی تھی۔
📌 *خان یـ.ـونس:* *شـ.ـہید کـ.ـمانڈر محمد الضـ.ـیف* کا تعلق خان یـ.ـونس سے تھا اور ان کی شـ.ـہادت کی تصدیق کے بعد یہ پہلا تبادلہ تھا۔
📌 *غـ.ـزہ کی بندرگاہ:* امریکـ.ـی اور اسـ.ـرائیلی شہریت رکھنے والے قیدی کو یہاں سے رہا کیا گیا۔ *امریکـ.ـہ کے غـ.ـزہ کے لیے عزائم میں غـ.ـزہ کے ساحل کی خاص اہمیت* رہی ہے۔
غـ.ـزہ کی بندرگاہ *اس عارضی جیٹی کے قریب* ہے جو امریکـ.ـا نے پچھلے سال مارچ میں بنائی تھی۔ نیٹـ.ـزاریم راہداری سے جڑی اس عارضی جیٹی کا مقصد امریکا نے امداد کی فراہمی بتایا تھا مگر حقیقتاً یہ اسـ.ـرائیل کو مدد فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی اور جون 2024 میں النصـ.ـیرات کے قتل عام میں (جس کے دوران چار اسـ.ـرائیلی قیدی چھڑا لیے گئے تھے اور 274 فلسـ.ـطینی شـ.ـہید کیے گئے تھے، جبکہ چار صـ.ـہیونی بھی ہـ.ـلاک ہوئے تھے) میں اس عارضی جیٹی کا استعمال کیا گیا۔ اس کے چند ہی دن بعد 17 جولائی 2024 کو اسے ختم کر دیا گیا۔
*جیٹی کی تعمیر کے وقت 2024 میں نیتـ.ـن یاہـ.ـو نے اسـ.ـرائیلی کنیسـ.ـیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ اور دفاع کی ایک میٹنگ میں تجویز دی تھی کہ اس کو فلسـ.ـطینیوں کی غـ.ـزہ سے بے دخلی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب ٹرمپ نے 25 جنوری 2025 کو فلسـ.ـطینیوں کی غـ.ـزہ سے اردن اور مصر کی جانب بے دخلی کی تجویز دی ہے* جس کے جواب میں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، عرب امارات، فلسـ.ـطینی اتھارٹی اور عرب لیگ نے مشترکہ بیان جاری کر کے اس تجویز کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات، 30 جنوری کو دوبارہ مصر اور اردن کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم ان کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں، اور وہ یہ کریں گے۔‘‘ *اس کے تناظر میں حمـ.ـاس کا اس جیٹی کے قریب قوت اور اہل غـ.ـزہ کے عزم کا مظاہرہ معنی خیز ہے اور یہ پیغام ہے کہ بے دخلی کے ارادے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔*
حوالہ: الجـ.ـزیرہ، آفیشل ٹیلیگرام قسـ.ـام بریگـ.ـیڈز، مڈل ایسٹ مانیٹر، اسـ.ـرائیلی اسٹیٹ بروڈکاسٹر ‘کـ.ـان‘
* https://www.aljazeera.com/news/2025/2/1/arab-ministers-reject-trumps-call-to-displace-palestinians-from-gaza
* https://www.middleeastmonitor.com/20240321-netanyahu-proposes-using-new-port-to-displace-palestinians-from-gaza/
🔗 *Follow Razmgahen*
*WhatsApp:* bit.ly/razmgahenmedia
*Telegram:* t.me/razmgahen
*Instagram:* instagram.com/razmgahenmedia
*X:* https://x.com/razmgahenmedia
👍
❤️
☝
✌
✌️
📌
🔻
🤲
🫶
26