آپﷺکی احادیث
February 22, 2025 at 01:42 AM
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”تین لوگ ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ (رحمت کی نظر سے ) نہیں دیکھے گا، نہ انہیں ( گناہوں سے ) پاک کرے گا، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا“،
ہم نے پوچھا : اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ یہ تو نقصان اور گھاٹے میں رہے،آپ نے فرمایا : ”احسان جتانے والا، اپنے تہبند ( ٹخنے سے نیچے ) لٹکانے والا اور جھوٹی قسم کے ذریعہ اپنے سامان کو رواج دینے والا“
(جامع ترمذی : 1211)