المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
February 1, 2025 at 03:22 PM
"جب سوال آسان لگے لیکن جواب نہ آئے" – سب کا مشترکہ درد یہ لمحہ ہر طالبعلم کی زندگی میں ضرور آتا ہے جب پیپر کھولتے ہی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں: "ارے! یہ تو میں نے پڑھا تھا!" "یہ سوال تو بہت آسان ہے!" مگر جیسے ہی جواب لکھنے کے لیے قلم پکڑتے ہیں، دماغ سفید تختہ بن جاتا ہے! جتنا زور لگائیں، اتنا ہی دماغ کسی وائی فائی کے بغیر گوگل کی طرح "No Results Found" دکھانے لگتا ہے۔ ذہنی کیفیت کچھ یوں ہوتی ہے: دماغ: "یہ یاد ہے… بس یاد آنے والا ہے… بس تھوڑا سا اور سوچو…" ہاتھ: "بھائی جلدی لکھو، وقت کم ہے!" دل: "یااللہ! امتحان سے پہلے تو زبردست یاد تھا، اب کہاں گیا؟" نتیجہ: کچھ طالبعلم تو اپنے ذہن میں فلسفہ جھاڑ کر جواب گھڑ لیتے ہیں۔ کچھ لوگ بس "اللہ کے سپرد" کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اور کچھ بس خالی لائنوں کو دیکھ کر وقت گزارنے لگتے ہیں، جیسے وہی خود ہی جواب بتا دیں گی! امتحان کا ایک سنہری اصول: "جو سوال سب سے آسان لگے، وہی امتحان میں سب سے زیادہ تنگ کرے گا!" از قلم:[محمد حسنین]
❤️ 1

Comments