
المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
154 subscribers
About المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
🌏ہمارے اس چینل کو فالو اینڈ شیئر کیجئے✨ 🌏اس چینل میں اپکو درج ذیل پوسٹنگ ملے گی✨ ♦️ تلاوت ♦️ نعت ♦️ پوئٹری ♦️ احادیث ♦️ نعتیہ اسٹیٹس ♦️ سٹوری ♦️ تحریردرور پاک ♦️ ہر طرح کے اورادو وظائف ♦️ اسلامک اینڈ ڈیجیٹل کورسز ☑️تو جلدی کیجئے ہمارے اس چینل کو فالو اینڈ شیئر کیجئے🥳🥳 📌جو بھی ایڈ ہو رہے ہیں وہ آگے شیئر کرتے جائیں سٹیٹس پر لگاتے جائیں🥳✨🥰 اس چینل میں نہ اپکو کسی کا نمبر شو ہوگا نہ کسی کو اپکا 🥰🥰 https://whatsapp.com/channel/0029VaQLcYDAe5VnPzX6KW07
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

ایڈمشن کے لیے 923114316540 اس نمبر پر واٹس ایپ کیجئے

⭐ *سالانہ چھٹیاں اور طلبہ: علمی و عملی ترقی کے سنہرے مواقع* ⭐ ــــــ••══◉☆◉༺══••ــــــ 📖 "وقت بھی ایک خزانہ ہے، جو اسے ضائع کرتا ہے، وہ بعد میں صرف افسوس ہی کر سکتا ہے۔" الحمد للہ ! ایک اور تعلیمی سال مکمل ہوا، اور دینی مدارس کے طلبہ کے لیے سالانہ تعطیلات کا وقت آگیا۔ یہ ایام نہ صرف جسمانی آرام کے لیے بلکہ روحانی و تعلیمی ترقی کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔ جو طالبِ علم اپنی چھٹیوں کو قیمتی بناتا ہے، وہ آنے والے سال میں زیادہ پختہ، مضبوط اور بہتر کارکردگی کے ساتھ لوٹتا ہے۔ لہٰذا، یہاں طلبہ کرام کے لیے چند مفید مشورے و نصیحتیں پیشِ خدمت ہیں، جنہیں اپنا کر وہ اپنی کمزوریوں کو دور کر سکتے ہیں اور آئندہ تعلیمی سال کو زیادہ کامیاب بنا سکتے ہیں۔ 1️⃣ *گزشتہ سال کی کمیوں کا جائزہ لیں* ✅ 📌 سب سے پہلے گزرے ہوئے پورے سال کی کارکردگی پر غور کریں۔ 📌 کن چیزوں میں کمزوری تھی؟ 📌 کون سے اسباق مکمل طور پر یاد نہیں ہو سکے؟ 📌 کن اخلاقی و عملی مسائل میں بہتری کی ضرورت ہے؟ خود احتسابی بہت ضروری ہے، اس کے بغیر کمزوری ہمیشہ کے لیے کمزوری بن کر رہ جاتی ہے۔ اس لیے اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی اصلاح کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔ 2️⃣ *خارجی مطالعہ: علمی سفر کا اہم اور لازمی حصہ* 📖 چھٹیاں صرف آرام کے لیے نہیں، بلکہ علمی ترقی کا بہترین موقع بھی ہیں۔ ایک طالب علم کے لیے یہ ہرگز مناسب نہیں کہ چھٹیوں کے بہانے کتابوں کو بند کر دے اور تعلیم سے غفلت برتے۔ ★ *مفید مدنی مشورہ اور ذاتی تجربہ* 📖 مطالعہ کا ایک مؤثر و مستحکم طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی ایک کتاب کو مکمل پڑھنے کے بجائے ایک ایک باب کو متعین کر کے مختلف کتب سے اس کا مطالعہ کیا جائے۔ *مثال کے طور پر:* 📚 "روزوں کا بیان" پڑھنا ہو تو بہارِ شریعت، فتاویٰ رضویہ، امجدیہ اور دیگر دستیاب کتب سے اس کا مطالعہ کیا جائے۔ 📚 اسی طرح زکوٰۃ، اعتکاف اور دیگر فقہی ابواب کا بھی مختلف کتب سے مطالعہ کریں۔ 📌 یہ طریقہ کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے، کیونکہ اس سے: ✅ ایک ہی موضوع پر مختلف انداز سے معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ✅ فکری وسعت پیدا ہوتی ہے۔ ✅ کسی بھی مسئلے کی جامع تحقیق ممکن ہو جاتی ہے۔ *ذاتی تجربہ:* یہ طریقہ نہ صرف علمی وسعت کا باعث بنتا ہے بلکہ ایک ہی موضوع کو مختلف زاویوں سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میں نے خود بھی اس طریقے کو آزمایا ہے، اور اس سے نہ صرف میرے علم میں اضافہ ہوا بلکہ مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی توفیق بھی ملی۔ الحمد للہ 3️⃣ *چھٹیوں میں چھوٹے ہوئے اسباق کی تلافی کریں* 📚 📌 اگر کوئی اہم درسی کتاب یا سبق چھوٹ گیا ہو، تو اس کا مطالعہ کریں۔ 📌 اساتذہ یا سینئر طلبہ سے رہنمائی لیں۔ 📌 رہ جانے والے مضامین کو ازبر کریں۔ یہ محنت نہ صرف اگلے درجات میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ علمی بنیادوں کو بھی مضبوط کرے گی۔ 4️⃣ *گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کریں* 🏡 📌 مدرسے میں کئی مہینے گزارنے کے بعد اب وقت ہے کہ والدین، بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔ 📌 ان کے کام آئیں، گھر کے کاموں میں مدد کریں، اور ان کے دلوں میں اپنی محبت بٹھائیں۔ 5️⃣ *وقت ضائع کرنے والے عوامل سے بچیں* ⏳ 📌 سوشل میڈیا، موبائل فون، اور دیگر فضول مشاغل طلبہ کے وقت کو بہت زیادہ ضائع کر دیتے ہیں۔ 📌 بلا وجہ موبائل میں وقت برباد نہ کریں۔ 📌 غیر ضروری گپ شپ، لایعنی ملاقاتوں اور فضول سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ 📌 اپنے دن کا ایک شیڈول بنائیں، تاکہ چھٹیاں بھی اچھی گزریں اور علم میں کمی نہ آئے۔ 6️⃣ *علماء و صلحاء کی صحبت اختیار کریں اور بری صحبت سے بچیں* 🤝 📌 اگر ممکن ہو تو کسی عالمِ دین یا مفتی صاحب کی صحبت میں وقت گزاریں۔ 📌 اصلاحی بیانات سنیں، اہلِ علم کی محفلوں میں شرکت کریں۔ 📌 پرانے برے دوستوں کی صحبت سے سختی سے بچیں۔ یاد رکھیں! اچھے دوست نیکی کی طرف لے جاتے ہیں اور برے دوست بربادی کی طرف، اس لیے نیک صحبت اختیار کریں، تاکہ آپ کا علمی و روحانی سفر جاری رہے۔ 7️⃣ *آئندہ تعلیمی سال کی تیاری کریں* 📚 📌 اگر آپ دورہ حدیث شریف میں جا رہے ہیں تو صحاح ستہ خصوصاً بخاری، مسلم اور دیگر کتبِ حدیث کے مقدمات کا مطالعہ پہلے ہی کر لیں۔ 📌 اگر تخصص فی الفقہ، یا تخصص فی الحدیث میں جانا چاہتے ہیں تو اس کی تیاری بھی ابھی سے شروع کر دیں۔ 8️⃣ *علم کے ساتھ کردار و عمل کی آبیاری* 🌿✨ محض علم حاصل کر لینا کافی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ اخلاق و اعمال کی درستگی بھی لازمی ہے۔ ایک حقیقی طالبِ علم وہی ہے جو اپنے کردار کو سنوارنے اور اپنی روحانی ترقی کے لیے کوشاں رہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ علمِ دین حاصل کرنے کے بعد ہماری عملی زندگی میں کتنا نکھار آیا ہے: 📌 کیا میں جھوٹ، غیبت اور بدگمانی جیسے گناہوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہوں؟ 📌 کیا میں پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کر رہا ہوں؟ 📌 کیا میرا دل اللہ تعالیٰ کے خوف اور عشقِ رسول ﷺ کی دولت سے معمور ہے؟ 📌 کیا میں اپنے والدین، اساتذہ اور ساتھیوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آ رہا ہوں؟ اگر ان سوالات کے جوابات مثبت نہیں، تو ہمیں فوری طور پر اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، تاکہ ہمارا علم ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنے اور دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو۔ 📌 *اختتامیہ* سالانہ تعطیلات علم سے دوری کا نام نہیں، بلکہ علم کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ہیں۔ جو طالب علم ان دنوں کو ضائع کر دیتا ہے، وہ نئے تعلیمی سال میں پچھتاتا ہے، اور جو ان دنوں کو قیمتی بنا لیتا ہے، وہ ہمیشہ آگے بڑھتا ہے۔ لہٰذا، چھٹیوں کو غنیمت جانیں، عبادت کریں، علم میں اضافہ کریں، اور اپنی اصلاح پر کام کریں، تاکہ جب نئے سال کا آغاز ہو، تو آپ پہلے سے زیادہ مضبوط، پختہ، اور کامیاب طالب علم کے طور پر درسگاہ میں واپس آئیں۔ 📿 اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو دینِ اسلام کی صحیح سمجھ عطا فرمائے، ہمیں علمِ نافع، عملِ صالح، اور اخلاص کی دولت سے نوازے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم *✍🏻 مولانا بلال رضا عطاری مدنی [کانپور]*

*🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ 🌹 *ناظرہ وتجوید القرآن* 🌟کورس دورانیہ طالبہ کی قابلیت کے مطابق 💠کلاس دورانیہ گروپ کلاس ہونے کی صورت میں ایک گھنٹہ 💠سیپریڈ ہونے کی صورت میں آدھا گھنٹہ 💠کلاسز واٹس ایپ پر ہوگی 💠سوموار تا جمعہ کلاسز ہوں گی 💠ہفتہ اتوار چھٹی 💠ماہانہ فیس 1000 💠رجسٹریشن فیس 500 جو کہ ایڈوانس جمع کروانی ہوتی ہے ہم اس کورس میں آپکو ✅درست مخارج کی پہچان ✅قواعد کا اجراء ✅قرآن پاک کو پڑھنے کا مکمل تجویدی طریقہ ✅مکمل تجوید ✅اسکے ساتھ تین بکس بھی پڑھائی جائے گی کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا

*🌹 علم کا مقصد 🌹* کسی پر چھا جانا یا اسے گرا دینا یہ علم کا مقصد نہیں بلکہ مقصد علم عمل و ابلاغ ہے۔ اپنی بات منوانے کے دو بہترین طریقے ہیں: 1۔ دماغ کے راستے سے دل میں اترو یعنی بہترین و اعلی دلیل و عقل سے بات دل میں جگہ پا لے گی۔ 2۔ پیار محبت چاہت و قربت سے بات پہنچاؤ کہ آپ کی چاہت دل میں بیٹھ جائے اور بات خود ہی دل میں اتر جائے۔ *Copied*

*المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ* لایا 🥀 **جامعات المدینہ کی طالبات کے لیے شاندار موقع** 💫 انگریزی سیکھیں آسان اور مؤثر طریقے سے"🥰 *36* *دن – نئی زبان، نیا اعتماد* اپنی انگلش بہتر بنائیں اور اعتماد کے ساتھ بولنا سیکھیں!" "پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سننا – سب کچھ ایک کورس میں!" "آج ہی رجسٹر کریں اور المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ کے ساتھ سفر کا آغاز کریں!"😍 "صرف 36 دن میں اپنی انگلش کمیونیکیشن میں مہارت حاصل کریں!" محدود داخلے❣️ داخلے کے لیے ابھی رابطہ کریں 03114316540