المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
المدینہ آنلائن انسٹیٹیوٹ 🌏📚
February 2, 2025 at 03:45 PM
موبائل پر کتابیں کیسے پڑھیں ؟ مہنگائی ، نوکری یا مصروف شیڈول کی وجہ سے ۔۔۔ کئی لوگ کتابیں نہیں لے پاتے ۔۔۔ نوکری والا ہر وقت کتاب ساتھ نہیں رکھ سکتا ۔۔ ہمارے پاس کئی دفعہ وقت فری ہوتا ہے ۔۔۔ جو ہم ضائع کر دیتے ہیں ۔ کتابیں موبائل پر پڑھنا ۔۔۔ سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔۔۔۔ لوگ اکتا اس وجہ سے جاتے ہیں ۔۔۔۔ کہ انھیں موبائل پر پڑھنے کا طریقہ نہیں آتا ۔ کچھ ٹپس یہ ہیں : 1۔ سب سے بڑی غلطی جو لوگ کرتے ہیں ۔۔۔ موبائل ایسے ہی سیدھا پکڑ کر کتاب پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ۔ سیدھے موبائل پر کتاب پڑھنا آپ کو بور کر دے گا۔۔۔ کتاب ہمیشہ Landscape View میں پڑھیں ۔ یہ View سیٹ کرنے کے بعد تھوڑا سا زوم zoom کر لیں ۔۔۔۔ تاکہ پوری اسکرین پر کتاب ایڈجسٹ ہو جائے ۔ 2۔ کتاب پڑھتے وقت اپنے موبائل پر Reading Mode لازمی آن کر لیا کریں ۔ اس سے آنکھوں پر دباؤ کم پڑتا ہے ۔ پی ڈی ایف فائل کو اوپن کریں اور اوپر دائیں جانب تین Dots کلک کریں. پھر View Settings میں جائیں۔۔۔ وہاں Reading Mode ہوگا ، وہ آن کریں ۔ 3۔ موبائل پر اچھا ایپ رکھیں ۔۔۔ جس سے کتابیں پڑھ سکیں میرے پاس دو موجود ہیں۔ 1۔ Xodo App۔ 2۔ Readera یہ دونوں اچھے ایپ ہیں ۔ زیادہ فنکشن Xodo کے اندر ہیں ۔ 4۔ موبائل پر کتاب پڑھتے وقت بھی چیزوں کو ہائی لائٹ کیا کریں ۔۔۔ جیسے کتاب پر کرتے ہیں ۔ 5۔ موبائل پر نوٹیفیکیشن بند رکھا کریں ۔ انٹرنیٹ بند کر دیا کریں ۔ 6۔ زیادہ گردن جھکا کر مت پڑھا کریں ۔۔ موبائل تھوڑا اوپر رکھا کریں ۔ 7۔ ٹائم بریک ضرور لیا کریں اس دوران آنکھوں کو ریلیکس کریں ۔ 8- شروع میں ایسی کتابیں پڑھیں جو مختصر اور آسان ہوں۔۔۔ جسے ختم کرنے کے بعد آپ کو Sense Of Achievement محسوس ہو ۔ منقول
👍 3

Comments