
Hafiz Shaban Sherazi
February 24, 2025 at 05:24 AM
ایک شیخ بیان کررہے تھے کہ انہوں نے ایک مقام پر "استغفار" پر درس دیا اور بعد از درس ایک صاحب ان کے پاس تشریف لائے اور اپنی روداد بیان کی ۔انہوں نے یہ واقعہ عوام الناس سے بیان کرنے کا کہا ۔تاکہ لوگ استغفار کی حقیقت و فضیلت کو دیکھ لیں۔
شیخ فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ دن میں تیس ہزار مرتبہ استغفار کرتے ہیں ۔(الله أكبر)
شيخ کہتے ہیں کہ ہم نے پوچھا کہ آپ کو اس مبارک عمل سے کیا حاصل ہوا ہے تو شیخ کہتے ہیں ان کا جواب سن کر میں روپڑا ۔
وہ صاحب کہنے لگے کہ میں نے جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہیں میری کوئی دعا رد نہیں ہوئی!
❤️
3