ندائے حق۔ ( اردو )
ندائے حق۔ ( اردو )
February 5, 2025 at 12:31 PM
*✦ دنیـا حاصـل کرنا کوئی برائی نہیں لیکن جب دنیا کو آخرت پر ترجیـح دی جائے تو پھر سراسر خسـارہ ہی خسارہ ہے بےشک اصل خـوشی اصل کامیابی تو آخـرت کی کامیابی ہے آخرت کو فاکس کرکے اپنی زندگی گزاریں آخـرت کی فکر کو اپنا مقصد بنالیں* ☜ *وَ الۡعَصۡرِ ۙ﴿۱﴾ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسۡرٍ ﴿۲﴾ اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡر﴿۳﴾* زمانے کی قسم بیشک بالیقین انسان سراسر نقصان خسارے میں ہے سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور جنہوں نے آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی (سورہ العصر) ✦ *جس شخض نے دنیا کی فکر کو اپنا مقصد بنالیا تو اللہ کو اس کی کوئی پروا نہیں کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہوا* *نبی ﷺ نے فرمایا جس شخض نے آخرت کی فکر کو اپنا مقصد بنایا تو اللہ اسے دنیا کے غم سے کافی ہوجاتےہیں* اور جس شخض نے دنیا کی فکر کو اپنا مقصد بنا لیا *جو دنیاوی معاملات کے غموں اور پریشانیوں میں الجھا رہا، تو اللہ کو اس کی کوئی پروا نہیں* کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہوا [سنن ابن ماجہ ٤١٠٦] حسن *✦ رسول ﷺ نے فرمایا جسکو دنیا کی فکر لگی ہو جس کا مقصود طلب دنیا ہو تو اللہ تعالیٰ اس پر اس کے معاملات کو پراگندہ کر دیتا ہے* اور محتاجی کو اس کی دونوں آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے *جبکہ اسکو دنیا سےصرف وہی ملے گا جو اسکے حصے میں لکھ دیا گیا دنیا اسکے پاس اتنی ہی آتی ہے جو اسکے لئے مقدر ہے اور جسکا مقصود زندگی آخرت ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے معاملات کو ٹھیک کر دیتے ہیں اللہ اسکے دل میں استغناء بے نیازی پیدا کر دیتے ہیں اور اسے دل جمعی عطا کرتے ہیں اور دنیا اسکے پاس ذلیل ہوکر ناک رگڑتی ہوئی آتی ہے* [سنن ابن ماجہ ٤١٠٥] ☜ *دنیـا کی ہر چیز سے بڑھ کر اہمیت نماز کو اللہ کی عبـادت کو دیں نمـاز سے اللہ سے محبت دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر کریں اللہ کے لئے وقت نکالیں خود کو اللہ کی عبادت کے لئے فارغ کرلیں آخـرت پر فاکس کرتے ہوئے زندگی گزاریں اللہ کی رضا خوشنودی کو پانے کو اپنی زندگی کا مقصـد بنـالیں* ✦ رسول ﷺ نے فرمایا *قیامت کے دن ایک جہنمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ خوش حال تھا اسے جہنم میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور پھر اس سے کہا جائے گا: اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی کوئی اچھائی دیکھی ہے؟ کیا کبھی تو نے کوئی نعمت استعمال کی؟ وہ کہے گا: جی نہیں اللہ کی قسم! اے میرے ربّ! اسی طرح ایک جنتی آدمی کو بلایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ دکھوں اور شدتوں والا تھا اسے جنت میں ایک چکر دیا جائے گا اس کے بعد اس سے پوچھا جائےگا اے ابن آدم کیا تو نے کبھی کوئی تکلیف دیکھی ہے؟ کیا کبھی تجھے کوئی پریشانی آئی ہے؟ وہ کہے گا جی نہیں اللہ کی قسم! اے میرے رب! نہ مجھے کوئی تکلیف آئی ہے اور نہ کبھی کوئی پریشانی دیکھی ہے* (مسند احمد ١٣١٩٨) صحيح ☜ *اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم تو میری عبادت کے لیے یکسو ہوجا میں تیرا سینہ استغناء و بےنیازی سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی دور کروں گا* اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں *تیرا دل مشغولیت سے بھردوں گا اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا* [جامع الترمذی ٢٤٦٦] ✦ *اے اللہ آخرت کی زندگی کے سوا کوئی زندگی حقیقی نہیں زندگی تو صرف آخرت کی زندگی یے بیشک زندگی ایک سفر ہے اور ہم سب مسافر ہیں اور ہماری منزل آخرت ہے آخرت کو فاکس کرتے ہوئے زندگی گزاریں اللہ کی رضا خوشنودی پانے کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیں* ☜ *رسول ﷺ نے فرمایا تم دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک مسافر یا راہ گیر ہو اور اپنا شمار قبر والوں میں کرو مجاہد کہتےابن عمر رضی الله عنہما نے مجھ سے کہا جب تم صبح کرو تو شام کا یقین مت رکھو اور جب شام کرو تو صبح کا یقین نہ رکھو اور بیماری سے قبل صحت وتندرستی کی حالت میں اور موت سے قبل زندگی کی حالت میں کچھ کرلو اس لیے کہ اللہ کے بندے تمہیں نہیں معلوم کہ کل تمہارا نام کیا ہوگا* (سنن الترمذی ٢٣٣٣) صحيح ✦ *رسول ﷺ کو نے فرمایا بیشک دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے سوائے اللہ کی یاد اور اس چیز کے جس کو اللہ پسند کرتا ہے، یا عالم علم والے اور متعلم علم سیکھنےوالے کے* (سنن الترمذي ٢٣٢٢)

Comments