
ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
588 subscribers
About ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
اس چینل کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ حق کی آواز آپ تک پہنچا ئیں چاہے وہ کسی موضوع پر ہی کیوں نہ ہو کوشش کریں گے کہ آپ تمام دوستوں کو سچ سچ جانکاری دیں
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

یقین رکھو، جو تمہارا اللہ پر بھروسہ ہے ناں، وہی تمہیں ایک دن ایسے معجزوں تک لے جائے گا جن کا تم نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔ کیا ہی کہوں اُس رب کی شان میں؟ وہ رب جو مانگو تب بھی دیتا ہے، اور نہ مانگو تب بھی عطا کرتا ہے۔ اور جب مانگ لو، تو پھر اپنی رحمت بے حساب نازل کرتا ہے۔


والدین کے لیے ایک بیداری کی گھنٹی! میری بیٹی اینجل چھ سال کی ہے اور پہلی جماعت میں پڑھتی ہے۔ ہم سکول سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہتے ہیں، اور چونکہ میں اور میرے شوہر دونوں ملازمت کرتے ہیں، ہم نے ایک جانے پہچانے اوکادا والے (موٹر سائیکل سوار) کو اینجل کو روزانہ سکول لے جانے اور واپس لانے کی ذمہ داری دی۔ ایک دن کام پر مجھے سکول سے فون آیا: "پریشان نہ ہوں، لیکن براہ کرم بریک سے پہلے سکول پہنچیں۔" دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ میں فوراً کام سے چھٹی لے کر سکول پہنچی۔ استاد نے مجھے ایک طرف لے جا کر سنجیدگی سے سوال کیا: "کیا آپ خود اپنی بیٹی کو سکول بھیجتی ہیں؟" میں نے بتایا کہ وہ صبح جلدی نکلتی ہے، تقریباً 7:15 بجے۔ استاد نے کہا، "لیکن وہ روز 8:30 پر پہنچتی ہے... اور روز روتی ہوئی آتی ہے۔" آج میں نے اسے پیار سے پوچھا تو وہ بولی: "اوکادا والا مجھے اپنے گھر لے جاتا ہے، میرے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے، اور کہتا ہے اگر کسی کو بتایا تو مار دے گا۔" میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میں کانپنے لگی۔ چھ سال کی بچی کے ساتھ یہ ظلم! ہم نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔ رپورٹ، میڈیکل چیک اپ اور گواہی کے بعد، وہ شخص گرفتار ہوا اور 20 سال قید کی سزا پائی۔ سبق: بچوں کو کبھی بھی کسی پر اکیلا نہ چھوڑیں۔ چاہے جتنا بھی مصروف ہوں، سکول لانے لے جانے کی نگرانی خود کریں۔ بچوں سے روز بات کریں، ان پر اعتماد کریں تاکہ وہ ہر بات آپ سے کھل کر کہہ سکیں۔ انہیں سکھائیں کہ کوئی بھی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو فوراً آپ کو بتائیں۔ یاد رکھیں، بچوں کی حفاظت صرف آپ کی ذمہ داری ہے۔ شئیر لازمی کریں ⤵️ https://whatsapp.com/channel/0029Va8xQjZ4SpkACNjfss0o


مساجد اور درگاہوں پر سروے کی درخواستوں میں مسلسل اضافہ، مسلم مذہبی مقامات پر بڑھتے ہوئے حملوں کی سنگین حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سب کچھ "عبادت گاہ ایکٹ" (Places of Worship Act) جیسے قانون کی موجودگی کے باوجود ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں نیا وقف ایکٹ (Waqf Act) بھی شدید تنقید کی زد میں ہے، جسے مسلم املاک پر قبضے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے؟ اور یہ قوانین ہمیں کیا پیغام دیتے ہیں؟ @nousnetwork نے اس پورے معاملے پر تفصیلی تحقیق کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ رپورٹ موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم ہے، خاص طور پر جب مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہو اور اقلیتی حقوق خطرے میں ہوں۔ اس وڈیو کو مکمل دیکھیے اور شیئر بھی لازمی کریں

"تمہارے ساتھ رہنے والے سب لوگ سچے نہیں ہوتے، کچھ لوگ صرف تب آتے ہیں جب انہیں ضرورت ہوتی ہے، کچھ خاموش رہتے ہیں، مگر تم پر نظر رکھے ہوتے ہیں۔ مدد کرنے کے لیے نہیں، بلکہ تمہاری کمزوری تلاش کرنے کے لیے، سامنے مسکراہٹ، اور پیٹھ پیچھے بدنامی، اسی لیے فوراً کسی پر بھروسہ نہ کرو،کیونکہ ہر وہ شخص جو تمہارے ساتھ رہتا ہے، اصل میں تمہارا نہیں ہوتا۔

*شرمناک خبر۔ سعودی عرب میں شراب نوشی کی اجازت* اسلامی دنیا کے دل، مقدس سرزمین سعودی عرب میں 2026 سے شراب، بیئر اور سائڈر جیسے حرام مشروبات کی فروخت اور استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ وہ بھی ہوٹلوں، ریزورٹس، غیر ملکی زونز اور عالمی ایونٹس میں۔😥 یہ وہی سرزمین ہے جہاں نبی ﷺ نے شراب کے برتن توڑے تھے، اور آج وہاں شرعی حرام کو قانونی بنایا جا رہا ہے۔ یہ محض اصلاحات نہیں، بے حیائی، دینی غیرت کا قتل اور حرام کو عام کرنے کی کھلی سازش ہے۔😠 اللہ تعالیٰ اس فتنہ سے امت کو محفوظ رکھے، اور حکمرانوں کو ہدایت دے۔😥🤲 **


🌼تدبیر آپ کے ہاتھ تقدیر اللّٰہ کے ہاتھ 🌼 انسان کے دنیا میں آنے کے وقت سے لے کر انسان کا اس دنیا سے جانے کے وقت تک کے اور اسکے درمیان ہونے والے بہت سے معاملات کا اللّٰہ تعالی نے وقت مقرر کیا ہے۔ 👈بعض اوقات انسان کسی کام کیلئے حد سے بڑھ کر محنت کرتا ہے۔ہر وہ تدبیر کرتا ہے جو اسے لگتا ہے کہ اس کی تقدیر کو بدل دے گی۔ مگر بعض اوقات ہر تدبیر ناکام ہوتی ہے ہر کوشش بے کار جاتی ہے۔انسان اپنی خواہش کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کر پاتا تو بس پھر وہ ایک عجیب سی بات کہنا شروع کر دیتا ہے۔جو کہ ہمارے ہاں بہت عام ہے۔ 🧠میری تو قسمت ہی خراب ہے۔ ✨لیکن اگر انسان مایوسی کو ایک طرف رکھ کر سوچے تو اس پر یہ راز واضح طور پر آشکار ہو جائے گا کہ اسکی قسمت خراب نہیں ہے۔ ⭐ وجہ یہ ہے کہ تقدیر اللّٰہ کے حکم سے لکھی جاتی ہے۔ ⭐ اللّٰہ کا کوئی بھی حکم غلط نہیں ہو سکتا۔ ⭐ اللہ کے کسی حکم میں خرابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 💭اب انسان کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ میرا کام ہو کیوں نہیں رہا آخر ؟؟🤔 💠 ہو سکتا ہے کہ یہ کام انسان کے حق میں بہتر نہ ہو۔ 💠 یہ وقت ابھی اس کام کے لیے بہتر نہ ہو مناسب نہ ہو بہترین نہ ہو۔🕘 💠یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تدبیر ہی کام کے الٹ ہو۔ 💠 اللّٰہ نے انسان کو اس سے زیادہ اچھے کام کیلئے چن لیا ہو وغیرہ وغیرہ۔ 🔔دعائیں مقدر کو خوبصورت سے خوبصورت ترین بنا سکتی ہیں۔اپنے اور دوسروں کیلئے دل سے دعائیں کیجئے دنیا و آخرت کی دعاؤں ک طلبگار https://whatsapp.com/channel/0029Va8xQjZ4SpkACNjfss0o

لکھنؤ: 14 سالہ لڑکے نے پیسے نہ دینے پر دادی کو قتل کر دیا لکھنؤ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے محض 2600 روپے نہ ملنے پر اپنی 70 سالہ دادی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکے نے اپنی دادی سے 2600 روپے مانگے تھے، اور انکار پر وہ طیش میں آ گیا۔ غصے میں آ کر اُس نے دادی کا گلا گھونٹ دیا۔ حیران کن طور پر، واردات کے بعد ملزم لڑکا رات بھر دادی کی لاش کے ساتھ سویا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو لڑکے نے اعترافِ جرم کر لیا۔


*بالآخر اسدالدین اویسی صاحب نے وہی کیا جس کا ڈر تھا۔* ✍️: سمیع اللہ خان بحرین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترم اویسی صاحب نے کہا کہ ہاں ہمارے ملک میں ہمارے درمیان کچھ سیاسی اختلافات ہیں لیکن ہم سب پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں ۔ *اویسی صاحب نے جس صورتحال کو محض " سیاسی اختلافات" قرار دیا ہے وہ درحقیقت مسلمانوں کے خلاف ماب لنچنگ، بلڈوزر دہشتگردی، نفرت انگیزی، اور ہندوتوادی قتل و غارتگری ہے، جسے بہت آسانی سے اویسی صاحب نے Political differences کہہ دیا، اویسی صاحب آپ نے یہ بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ غلط کیا ہے ۔ آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ گرچہ بھاجپا اور آر ایس ایس کے ہندوتوادی سسٹم اور غنڈے بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم کررہے ہیں لیکن اس کےباوجود مسلمان پاکستان کے خلاف گورنمنٹ آف انڈیا کے ساتھ متحد ہے، تب تو آپکی بات حقیقت پر مبنی اور ایماندارانہ ہوتی لیکن آپ نے مسلمانوں کے خلاف ان حالات کو سیاسی اختلافات کہہ کر حقیقت کےساتھ ناانصافی کی ہے جس کا فایدہ سیدھے سیدھے مودی سرکار کو ہوا۔* ہندوتوادی اور سنگھی آئی ٹی سیل آپ کے اس بیان پر تالیاں بجا رہا ہے کیا آپ نہیں دیکھ رہےہیں کہ مسلمانوں سے نفرت کا بھوکا دشمن آپ کے اس بیان پر خوش ہے، کیا آپ یہ بھی نہیں سمجھتے ؟ اب آپ لاکھ کوششیں کرلیجیۓ لیکن عقل و شعور، علم و دانش اور زمینی تجربات سے محروم اپنے چند بھکتوں کو تو آپ اپنی تقریروں سے قائل کرالیں گے لیکن دیگر کو نہیں ۔ اس پوسٹ میں ہم مسلمانوں کا آپ کے اس بیان پر رد عمل بھی ملحق کررہے ہیں دیکھ لیجیے اب مسلمانان ہند آپ کو کس نظر سے دیکھنے لگے ہیں ۔ آپ کے اچھے خاصے چاہنے والے آپ کو مسلمانوں کی امید سمجھنے والے خواص بھی لکھ رہے ہیں کہ آپ نے اس بیان کے ذریعے مودی سرکار کی مسلم مخالف اور مسلم دشمن شبیہ کو نارمل کیا ہے آپ نے ہندی مسلمانوں پر ہندوتوادیوں کی دہشتگردی کو whitewash کرنے کی کوشش کی ہے، آپ کے کئی چاہنے والوں نے لکھا ہے کہ اگر بیرون ملک جاکر ہندوستان کی صورتحال پر یہی جملہ مولانا محمود مدنی یا کسی اور عالم نے کہا ہوتا تو آپ اور آپکی پارٹی کے لوگ اس کےخلاف اشتعال انگیز ماحول بناتے اسے غدار قرار دے دیتے۔ لیکن چونکہ آپکو ہندوستان میں بھاجپا اور آر ایس ایس کے خلاف زور وشور سے تقریر کرنے کی آزادی ہے اس لیے لوگ سمجھ نہیں پاتے۔ ہندوستان کی موجودہ صورتحال سیاسی اختلافات سے کہیں آگے نکل چکی ہے یہ جمہوریت اور فاشسزم کے درمیان مسلمانوں کا خون بہانے کی کشمکش ہے جس میں ہندوتوادی سنگھ پریوار مسلمانوں کو تمام حقوق سے محروم کرکے انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش کررہا ہے ان پر اتنا ظلم کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دین سے مرتد ہو کر ہندومت اختیار کرلیں، آپ کیسے اس صورتحال کو سیاسی اختلافات سے تعبیر کرسکتے ہیں ؟ اگر یہ حالات سیاسی اختلافات ہیں تو پھر آپ آخر ہندوستان بھر میں ان حالات کو بنیاد بناکر مسلم نوجوانوں کو تشویش میں مبتلا کرنے والی تقریریں کیوں کرتے ہیں ؟ جب کبھی آپ پر کچھ اہل علم اور اسکالرز نے بھاجپا کی بی۔ٹیم ہونے کا الزام لگایا ہم نے آپکا دفاع کیا، ہم نے ہمیشہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ آپ کو مضبوط کریں لیکن آج بحرین میں مودی سرکار کی ترجمانی کرتے ہوئے ہندوستان کے حالات پر آپکا یہ بیان سن کر افسوس ہوا، یہ آپ نے بہت غلط کام کیا ہے اویسی صاحب، بہت غلط, تاریخ میں سیاسی اختلاف کی یہ تعبیر ہزاروں صفحات میں لکھی جائےگی۔

*ہم اندر سے بہت کمزور اور تنہا ہوتے ہیں...* اور______ سہارے تلاش کرتے ہیں...!!!!! *کبھی وقت گزاری کے نام پر____ کبھی دوستی کے نام پر_____ تو کبھی پیار محبت کے نام پر...!*! اندر سے مضبوط انسان سہارے تلاش نہیـــــں کرتا.... *بلکہ______ سہارا بنتا ہے*...!!! 💪خود کو اندر سے مضبوط کریں...!! اور اندر تبھی مضبوط ہوتا ہے... *جب اللّٰــــــہ سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے...!! جتنا تعلق مضبوط ہوگا_____ اتنا ہی انسان مضبوط ہوگا...!*!

*دنیا کی تاریخ میں کس نے سب سے زیادہ قتل کئے ھیں ؟* *1- ھٹلر* آپ جانتے ھیں وہ کون تھا؟ وہ عیسائی تھا ، لیکن میڈیا نی کبھی اسکو عیسائی دھشت گرد نہیں کہا. *2. جوزف اسٹالن* اس نے بیس ملین (ایک ملین -دس لاکھ کے برابر) انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ، جسمیں سے ساڑھے چودہ ملین بھوک سے مرے . کیا وہ مسلم تھا؟ *3. ماوزے تنگ* اس نے چودہ سے بیس ملین انسانوں کو مارا . کیا وہ مسلم تھا؟ *4. مسولینی* چار لاکھ انسانوں کا قاتل ھے کیا وہ مسلم تھا؟ *5. اشوکا* اس نے کلنگا کی جنگ میں ایک لاکھ انسانوں کو مارا. کیا وہ مسلم تھا؟ *6-جارج بش* کی تجارتی پابندیوں کے نتیجے میں صرف عراق میں پانچ لاکھ بچے مرے. انکو میڈیا کبھی دہشت گرد نھیں کھتا . آجکل جھاد کا لفظ سن کر غیر مسلم تشویش میں مبتلا ھوجاتے ھیں ، جبکہ جہاد کا مطلب معصوموں کو مارنا نھیں، بلکہ برائی کے خلاف اور انصاف کے حصول کی کوشش کا نام جھاد ھے . *چند اور حقائق :* 1- پہلی جنگ عظیم میں 17 ملین لوگ مرے اور جنگ کا سبب غیر مسلم تھے . 2 -دوسری جنگ عظیم میں 50-55 ملین لوگ مارے گئے اور سبب؟ غیرمسلم . 3-ناگاساکی پر ایٹمی حملے میں 2 لاکھ لوگ مرے اور اسکا سبب؟ غیر مسلم 4. ویتنام کی جنگ میں 500000 اموات کا سبب بھی غیر مسلم . 5-بوسنیا کی جنگ میں بھی پانچ لاکھ موتیں ھوئیں سبب. غیرمسلم . 6-عراقی جنگ میں ابتک ایک کروڑ بیس لاکھ اموات کا سبب بھی غیر مسلم. 7-افغانستان. فلسطین اور برما میں خانہ جنگی کا سبب؟غیرمسلم 8-کمبوڈیا میں تقریبا 300000 موتوں کا سبب بھی غیر مسلم . *خلاصہ یہ کہ : کوئی بھی دھشت گرد مسلمان نہیں. اور کوئی مسلمان دھشت گرد نھیں . اور سب سے اھم بات یہ کہ بڑی تباہی پھیلانے والے کسی بھی ہتھیار کے موجد مسلمان نھیں . اور آج مبینہ دھشت گردوں کے ھاتھ میں جو ہتھیار ھیں وہ کسی "اسلامی فیکٹری " میں نھیں بنے . *ان حقائق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہئے.* https://whatsapp.com/channel/0029Va8xQjZ4SpkACNjfss0o