ندائے حق۔ ( اردو )
ندائے حق۔ ( اردو )
February 6, 2025 at 09:25 AM
*اقتباس ( آخری گناہ)* ویسے تو کوئی پچھتاوا نہیں لیکن میں نے کسی کی بیٹی کو بھگا کر شادی کی تھی مجھے لگتا تھا محبت ، عزت سے بڑی ہوتی ہے ، لیکن جب میرے سسر نے اس ضمن میں خودکشی کی کہ اسکی لاڈلی بیٹی نے بھاگ کر باپ کی عزت کو تار تار کیا ہے ' تو میں پھر سمجھ پایا ' عزت ، محبت سے بڑی ہوتی ہے ہم دونوں سوچتے ہیں ' ہم ایک دوسرے کا پچھتاوا ہیں ' لیکن حتمی بات یہی کہ میں اس لڑکی کا پچھتاوا ہوں ' دراصل میں خود کو اس کے باپ کا قاتل خیال کرتا ہوں ' اب میری بیٹی آٹھ سال کی ہے ، پارک میں لے کے جاؤں تو کہتا ہوں بیٹا آہستہ چلو بھاگو نہیں ، گر جاؤ گی کہتی ہے ، مجھے بھاگنا اچھا لگتا ہے ، میں بھاگو گی (میں اسکا جواب سن کے ڈر گیا ہوں )
😢 3

Comments