ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
February 11, 2025 at 05:09 AM
لوگ پوچھتے ہیں ؟ شادی کرنے کی صحیح عمر کیا ہے ؟ ،، میں کہتا ہوں ،، جب آپ کے جسم کو کھانے پینے ضرورت ہوتی ہے ، توکیا کوئی آپ کو باہر سے آکر بتاتا ہے ! کہ اب آپ کو کھانا ، کھانا چاہئیے ؟ یا پانی پینا چاہئیے ؟ ،، جواب ہوتا ہے نہیں ،، بھوک لگنا اس بات کی علامت ہے کہ جسم کو کھانے کی ضرورت ہے ، پیاس لگنا اس بات کی علامت ہے ، کہ جسم کو پانی کی ضرورت ہے ، میں جواب دیتا ہوں ،، بھوک اور پیاس کی طرح شہوت بھی انسان کی جسمانی ضرورت ہے ، اس ضرورت کی اطلاع بھی باہر سےآکر کوئی نہیں دیگا ، خود جسم بتادیتا ہے کہ اب اس کو اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے ،، ساتھی ،، درکار ہے ، یہ اطلاع جسم بالغ ہوکر دیتا ہے ، مرد کا بالغ ہونا یہ ہے کہ اس کی آرزوئیں خواب میں متشکل ہونے لگیں ، اور اس کی خواہش ابرِ بن کر برسنا شروع کردے ، لوگ کہتے ہیں کہ ابھی بچے کا بچپنا نہیں گیا ، میں کہتا ہوں کہ بچپنا تو شادی کے بعد ہی جاتا ہے ، آدمی چالیس کا بھی ہوجائے تو شادی کے بغیر تو وہ بچہ ہی رہتا ہے ، اور شادی سولہ سال میں ہوجائے تو لڑکا ذمے دار اور سنجیدہ ہوجاتا ہے آٹے دال کا بھاؤ تو شادی کے بعد ہی پتا چلتا ہے ، ایک قول بہت مشہور ہے کہ بیوی جو سکھادیتی ہے ، ماں باپ نہیں سکھاسکتے ،

Comments