
ندائے حق۔ ( اردو )
February 18, 2025 at 03:26 PM
غیبت کرنے والا کبھی اپنے مسلمان بھائی کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ غیبت وہ زہر ہے جو دل سے محبت و مودّت کے چراغ بجھا کر بغض و کینہ کی تاریکی بھر دیتا ہے۔ غیبت نہ صرف دلوں میں دوریاں پیدا کرتی ہے بلکہ مسلمان بھائی کی عزت و آبرو کو بھی پامال کر دیتی ہے۔ پس، نہ خود غیبت کریں اور نہ ہی کسی کی غیبت سن کر اس گناہ کا حصہ بنیں، کہ یہ دونوں اعمال بھائی چارے کی فضا کو بگاڑنے اور روحانی پاکیزگی کو داغدار کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
♥️🌻🦋