
ٹیچر میسج سروس (TMS)
February 9, 2025 at 04:18 PM
ایم بی بی ایس/ نتائج کا اعلان
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا
43 میڈیکل کالجوں کے 5322 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی
4407 پاس جبکہ 896 فیل قرار پائے
کامیابی کا تناسب 83.1 فیصد رہا
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الحق بخاری نے 943/1000 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے ثقلین امداد نے 907 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی
ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی تابندہ افضل نے 893 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
نتائج پریکٹیکل امتحانات ختم ہونے کے پانچ دن کے اندر جاری کیے گئے
تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں
ترجمان یو ایچ ایس
👍
1