
Secret Battalion
February 7, 2025 at 10:31 AM
میں زخمیدہ روح لئیے آسمان کی جانب نم آنکھ لئیے خدا سے باتیں کرتی
کہنے کو تو میرے ارد گرد سینکڑوں لوگ ہوتے ہیں مگر میں ایسا محسوس کرتی ہوں کہ جیسے اس دنیا میں میرے رب سوا کوئی نا ہو میں لوگوں سے مایوس دل لیکر اسکی بارگاہ میں روتے مناجات میں مصروف
اپنی انگلیوں سے اپنے دل کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہتی
مولا! یہاں ایک زخم ہے
مرہم چاہیے!
پھر اپنے آنسو صاف کرتی پھر بتاتی مولا تیرے فلاں بندے نے توڑ دیا یہ اپنی کرچیاں اسکے سامنے لئیے مرہم مانگ رہی تھی
مجھے معلوم ہےکہ تو سب جانتا ہے پھر بھی دل چاہتا ہےکہ اپنے حال سے تجھے آگاہ کروں
تو سب دیکھ رہا ہے لیکن میرا دل چاہتا ہے میں اپنا دل کھول کر ایک ایک زخم دکھاوں دل کرتا ہے تجھے رو کے اپنا درد سناؤں کہ میں نے ہر حال میں تجھ پر توکل کیا ہے
اب جب دل گھبرا رہا ہے تو میرے لیے آسانی کے دروازے کھول دے یارب.
اللہ تعالیٰ ہر اُس شخص کا مددگار ہو
جسے سر رکھنے کو کندھا میسر نہیں ہے!
😢
❤️
🇵🇸
👍
😭
🧡
7