زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
February 25, 2025 at 08:42 PM
کوئٹہ: فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل زخمی، سی ایم ایچ منتقل منگل، 25 فروری 2025 | زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/15325/ کوئٹہ جیل روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

Comments