زرمبش اردو | 🎙ZBC WhatsApp Channel

زرمبش اردو | 🎙ZBC

11.3K subscribers

About زرمبش اردو | 🎙ZBC

🧾زرمبش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے تحت ریڈیو زرمبش کی اردو سروس۔ یہاں اردو زبان میں ریڈیو بلیٹن اور پروگرامات کے علاوہ تحریری صورت میں بھی خبریں ، رپورٹس اور مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔🎙

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 8:09:49 AM

دُکی و کوئٹہ حملوں میں ایم آئی ایجنٹ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19426/ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دُکی اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے آلۂ کار اور سی ٹی ڈی تھانے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بدھ کی شب دُکی میں قابض پاکستان کے نام نہاد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار نورالدین زخمی ہوگیا جبکہ تھانے کو نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کوئٹہ کے سریاب، کیچی بیگ میں قابض پاکستانی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے آلۂ کار مشتاق حسین ولد علی نواز راٹھور سکنہ سندھ مورو کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلۂ کار قابض فوج کا حاضر سروس اہلکار بھی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آلۂ کار مشتاق حسین کو قابض فوج کی جانب سے سریاب سمیت کوئٹہ کے دیگر مقامات پر خفیہ سیلز قائم کرکے مخبری و سہولت کاری کیلئے لوگوں کی بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ مذکورہ سیلز اور ان سے منسلک دیگر افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کا انجام جلد ہی مشتاق حسین کی طرح ہوگا۔

Post image
💞 👍 ❤️ 🖕 13
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 7:52:04 AM

اسلام آباد: فیڈرل میڈیکل کالج کا طالبعلم  جبری لاپتہ جمعہ: 20 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19423/ اسلام آباد: فیڈرل میڈیکل کالج کے 25 سالہ طالبعلم شایان مینگل کو 18 جون 2025 کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ شایان مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد قاضی آباد سے ہے اور وہ معروف قبائلی شخصیت حاجی امیر حمزہ مینگل کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شایان اسلام آباد میں میڈیکل تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت نہ تو کوئی قانونی وارنٹ دکھایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی وضاحت فراہم کی گئی۔ شایان کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف تھانوں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا، تاہم کہیں بھی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اہل خانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم، اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شایان مینگل کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Post image
😢 😭 15
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 8:11:11 PM

جبری لاپتہ سید انس شاہ اور سہل احمد کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19434/ سید عمیر شاہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے شکایت کی، کہ اسکے بھائی سید انس شاہ ولد سید نور شاہ کالج کا طالب علم ہے اور ضلع قلات کا رہائشی ہے، 13 جون کو اپنے گھر والوں کو قلات سے کوئٹہ لارہے تھے، کہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے کھڈ کوچہ ضلع مستونگ کے مقام پر ویگن کو روکا، اور سید انس شاہ کو ویگن سے اتار کے اپنے ساتھ لے گئے_ گھر والوں نے جب فورسز سے پوچھا کہ سید انس شاہ کو کدھر لے جارہے تو فورسز کے اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ انہیں تشویش کےلیے لے جارہے ہیں، تشویش کرکے انہیں چھوڑ دینگے، لیکن 7 دن گزرنے کے باوجود سید انس کو نہ چھوڑا گیا، اور نہ ہی انکے حوالے سے معلومات فراہم کیاجارہا ہے۔ ایڈوکیٹ صغیر احمد نے وی بی ایم پی کے ساتھ اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی کوائف جمع کراتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی سہل احمد ولد ظہیر احمد ایک دوکاندار ہے وہ کرایہ پر لاوڈ اسپیکر اور شادی بیاہ کے لیے دوسری چیزیں کرایہ پر لوگوں کو دیتے ہیں، اور اپنے گھر کا گزر بسر کرتے ہیں، جنہیں 12 جون رات گیارہ بجے سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے قلعہ چوک بازار، خاران سے ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا اٹھ دن گزرنے کے باوجود بھی سہل کے حوالے انہیں کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے انکا خاندان شدید ذہنی دباو کا شکار ہے، اور انکی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تنظیمی سطح پر سید انس شاہ اور سہل احمد کے لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی، کہ انکے کیسز کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے گا، اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے فورسز کے ہاتھوں سید انس شاہ اور سہل احمد کی ماورائے آئین گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کی مزمت کی، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور سید انس شاہ اور سہل احمد کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔

Post image
🇩🇯 1
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 10:19:49 AM

مستونگ: سیندک کا سامان لے جانے والی ٹرالرز پر مسلح افراد کا حملہ جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19428/ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے  کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک منصوبے کا سامان، جن میں جنریٹر وغیرہ شامل تھے، لے جانے والی ٹرالرز پر فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو ٹرالرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سامان کو نقصان پہنچا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Post image
👍 ❤️ 🇩🇯 🙏 11
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/19/2025, 8:06:06 PM

Zrumbesh TV News Bulletin By Mahnaz Baloch & Banadi Baloch 19 June 2025 https://youtu.be/t6RcQtkZsJ0?si=dtzmR64fb2Ffr2g7

زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 8:07:39 PM

مستونگ میں مسلح افراد کے ہاتھوں اینٹی نارکوٹکس افسر یرغمال، اسلحہ اور گاڑی ضبط زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19431/ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران ایکسائز، ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کے افسر میر سلطان احمد زہری کو حراست میں لے لیا۔ مسلح افراد نے افسر کا سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضے میں لے لی، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب میر سلطان احمد زہری معمول کے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔ نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنایا اور سرکاری سامان ضبط کرلیا۔ بعد ازاں افسر کو نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا گیا۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

🇩🇯 1
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 8:25:26 PM

تربت: بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا جمعہ: 20 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19441/ تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف تین روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کیمپ میں وکلا، سیاسی و سماجی کارکنان، انسانی حقوق کے نمائندوں اور مختلف حلقوں نے شرکت کی۔ احتجاج کا مقصد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبو بلوچ، گلزادی، کامریڈ بیبگر، ماما غفار اور عمران بلوچ سمیت دیگر کارکنان کی ماورائے عدالت گرفتاریوں اور تھری ایم پی او کے تحت مقدمات میں غیر معینہ مدت تک توسیع کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ کیمپ میں کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ، عصا ظفر، منظور احمد بلوچ، تربت سول سوسائٹی کے گلزار دوست، بی این پی کے حاجی عزیز بلوچ، چے ریاض احمد اور ایڈووکیٹ عبدالمجید دشتی سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔ مقررین نے کہا کہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور عدالتی کارروائی سے قبل غیر انسانی سلوک بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بی وائی سی کے مطابق قائدین کو کئی ہفتوں سے بغیر پیشی کے حراست میں رکھا گیا ہے جو آئینی اور عالمی انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔ بی وائی سی کے نمائندوں نے کہا کہ احتجاج ظلم کے خلاف خاموشی توڑنے کی علامت ہے اور عالمی اداروں، وکلا برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے اور گرفتاریوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

Post image
😢 🇩🇯 🍆 😂 🥹 15
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 8:16:25 PM

مستونگ میں سیندک پروجیکٹ کے ٹرکوں اور جھاؤ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف جمعہ: 20 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19439/ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج دوپہر 2:40 پر مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والے جنریٹر ٹرکوں پر حملہ کر کے ٹرکوں اور ان میں لدے سامان کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور کارروائی میں کل شام 6:00 بجے جھاؤ کے علاقہ زیلگ میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر سنائپر حملہ کر کے دشمن فورسز کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان نے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

🇩🇯 👍 💖 3
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/20/2025, 7:50:05 AM

مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ، کوئٹہ-کراچی شاہراہ بند جمعہ: 20 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19420/ گزشتہ شب 2:30 بجے مستونگ کے علاقے کلی کونگڑھ میں سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور عزیز الرحمن ولد ٹکری سفر خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ عزیز الرحمن کے اہل خانہ اور اہلِ علاقہ نے اس جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً غلام پڑینز کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ عزیز الرحمن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن خاموش نہیں رہیں گے۔

Post image
😢 👍 4
Image
زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
6/19/2025, 7:11:28 PM

منگچر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان سیف اللہ جبری لاپتہ جمعرات: 19 جون 2025/ زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19417/ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد محمد شئی کے نام سے ہوئی ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق سیف اللہ منگچر میں ایک مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا، جہاں سے اسے 11 جون کو فورسز نے حراست میں لیا۔ اس کے بعد سے سیف اللہ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سیف اللہ کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف اللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

Post image
😢 😭 14
Image
Link copied to clipboard!