Ministry of Information & Broadcasting
February 24, 2025 at 04:31 AM
_PMO Tickers_
*پرائم منسٹر آفس*
(پریس ونگ)
باکو: 24 فروری 2025
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ آذربائیجان*
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج باکو، آذربائیجان میں مصروف دن گزاریں گے.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملنے زوولبا محل جائیں گے جہاں وزیرِاعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا.
پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کا زوولبا محل میں وزیرِ اعظم کے استقبال و گارڈ آف آنر کی تقریب براہ راست نشر کرے گا. (Tentative Time: 11:00 am PST)
بعد ازاں وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا.
(Tentative Time: 11:30 am, PST)
وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کے فتح کی یادگار پر حاضری دینگے.
وزیرِ اعظم پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منعقدہ پاکستان-آذربائیجان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے جو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا. (Tentative Time: 06:00 pm PST)
آزربائجان کے صدر الہام علیوف وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کرینگے.
❤️
1