Ministry of Information & Broadcasting WhatsApp Channel

Ministry of Information & Broadcasting

1.4K subscribers

About Ministry of Information & Broadcasting

Official Channel by "Ministry of Information & Broadcasting"

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 1:05:44 PM

_PMO Tickers_ *_Prime Minister's Office_* _Press Wing_ Abu Dhabi: 12 June, 2025 *_Statement by Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on Pakistan’s Participation at London Tech Week 2025_* I congratulate all stakeholders on Pakistan’s impactful presence at London Tech Week 2025. This positions Pakistan as a forward-looking country that is harnessing technology, innovation, and youth potential to engage with the world. Our presence at such an important platform reflects our growing digital footprint and global ambition. I commend the Ministry of IT, PSEB, TDAP, and our tech entrepreneurs for presenting Pakistan with vision and purpose. As we accelerate our journey toward a knowledge economy, our government’s resolute commitment to digital transformation, global tech engagement, and youth empowerment remains unwavering. Pakistan’s tech future is bright! INSHA ALLAH ____

Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 8:38:29 AM

*وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورہِ متحدہ عرب امارت* وزیرِاعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان (HH Sheikh Tahnoun bin Zayed Al Nahyan) نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِاعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل عزت مآب علی احمد الشمسی، یو اے ایی میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیرِاعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔ وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

❤️ 1
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 3:51:33 PM

_PMO Press Release No 180/2025_ *Prime Minister's Office* (Press Wing) Abu Dhabi: 12 June, 2025. *Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets UAE President HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan during official visit to the UAE* Abu Dhabi, UAE, 12 June 2025: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met with President of the United Arab Emirates and Ruler of Abu Dhabi His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan during his official visit to the UAE today. The meeting underscored the deep-rooted, brotherly relations between Pakistan and the UAE, built on mutual trust, shared values, and a history of close cooperation. The two leaders discussed a wide range of bilateral, regional, and global issues of mutual interest, and reaffirmed their commitment to further enhancing collaboration in key areas. The Prime Minister conveyed his sincere gratitude to the leadership of the UAE for its constructive role in helping to defuse tensions between Pakistan and India. He appreciated the UAE’s positive role in promoting peace, dialogue and stability in the region. Both sides expressed satisfaction over the positive trajectory of bilateral ties and ongoing engagements at all levels. The leaders agreed to maintain close coordination and continue working together to advance shared goals of regional peace and prosperity. The Prime Minister reiterated his earlier invitation to the President of UAE to visit Pakistan. Deputy Prime Minister and Foreign Minister Muhammad Ishaq Dar, Chief of the Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir, Federal Minister for Interior Syed Mohsin Raza Naqvi, Federal Minister for Information & Broadcasting Ataullah Tarar, SAPM Syed Tariq Fatemi were also present in the meeting.

🙏 1
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 1:09:49 PM

_PMO Tickers_ *_وزیراعظم آفس_* _پریس ونگ_ ابو ظہبی : 12 جون، 2025 *_لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیان_* میں لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں : وزیراعظم اس سے بھرپور شرکت سے پاکستان کو ایک آگے بڑھتے ہوئے ملک کی حیثیت حاصل ہوئی ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے : وزیراعظم اس طرح کے ایک اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ اور عالمی اہداف کی عکاسی کرتی ہے : وزیراعظم میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، ، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کا وژن بھرپور انداز میں پیش کرنے پر سراہتا ہوں : وزیراعظم جیسا کہ ہم ایک علم کی بنیاد پر معیشت کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کررہے ہیں ، ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات کے لئے پر عزم ہے : وزیراعظم پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے! انشاءاللہ: وزیراعظم ___

Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/11/2025, 3:18:27 PM

*پابندی : 12 جون، 2025 سے قبل شائع ، نشر یا پوسٹ نہ کیا جائے* *_وزیراعظم آفس_* _پریس ونگ_ *_چائلڈ لیبر کے خلاف کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام_* چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بچوں سے مشقت کے خلاف شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ آج کا دن اس امر کی یاددہانی ہے کہ ہمیں ایک ایسے مستقبل کی جانب سفر جاری رکھنا ہے جہاں دنیا کا ہر بچہ محفوظ اور خوشحال ماحول میں پروان چڑھے۔ چائلڈ لیبر کے شکار بچے نہ صرف جنسی اور ذہنی تشدد کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان سے ان کی تعلیم کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے۔ انہیں ان کے بچپن سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم "پیشرفت واضح ہے تاہم اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے :آئیں اپنی کوششوں کی رفتار تیز کریں" ۔ اس سال چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال فنڈ کی جانب سے چائلڈ لیبر کے عالمی تخمینے اور رجحان کی رپورٹ ، 2025 شائع کی جارہی ہے جس سے ہمیں اندازہ ہو گا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کس قدر فعال ثابت ہو سکے۔ ترقی پذیر ممالک میں پرورش پا رہے بچے چائلڈ لیبر جیسے ناسور سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ایسے ممالک جو کہ سالہا سال سے جنگ اور جنگ جیسی صورتحال کا شکار ہیں وہاں بھی مشقت کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا اور متعلقہ عالمی اداروں کو ان علاقوں میں خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آئی ایل او کنونشن نمبر 138 جو کہ مشقت کرنے کی کم سے کم عمر سے متعلق ہے اور آئی ایل او کنونشن نمبر 181 جو کہ بچوں سے مشقت لینے کے بدترین طریقوں سے متعلق ہے، پر سختی سے کار بند ہے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 11 چائلڈ لیبر کی ہر قسم اور صورت کے انسداد کے حوالے سے ہے۔ مزید برآں پاکستان میں چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے قانون سازی بھی کی گئی ہے جیسا کہ، روزگار اطفال ایکٹ 1991, گھریلو کارکنوں کے حوالے سے 2002 کا ایکٹ ، نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال 2017, اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تحفظ اطفال ایکٹ 2018, جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018۔ تاہم ان قوانین کے نفاذ کے طریقہء کار کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت تمام صوبوں, تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی پر زور دیتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ حکومت کا دانش سکول سسٹم ایک محفوظ ماحول میں مستحق بچوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس طریقے سے کام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ غذائی قلت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں میں غذائیت کے پروگرام بھی متعارف کروائے گئے۔ معاشرے سے چائلڈ لیبر کو روکنے اور اس کو مکمل ختم کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے ، تدریسی اداروں ، میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آج کے دن میں چائلڈ لیبر کو روکنے اور اس کے مکمل انسداد کے لئے اپنے اور اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ ____

👍 4
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 3:16:30 PM
Post image
🙏 1
Image
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 3:51:34 PM
❤️ 1
Video
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 3:51:33 PM

_PMO Press Release No 180/2025_ *پرائم منسٹر آفس* (پریس ونگ) ابوظہبی: 12 جون، 2025۔ *وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپنے یو اے ای کے سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات* وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے بھائی چارے پر مبنی تعلقات، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور قریبی تعاون کی تاریخ پر استوار ہیں، کو اجاگر کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز اور تمام سطحوں پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

❤️ 🙏 2
Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/12/2025, 5:02:49 AM

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورہءِ متحدہ عرب امارات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ اسلامآباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
6/11/2025, 2:11:32 PM

_PMO Tickers__ *_وزیراعظم آفس_* _پریس ونگ_ اسلام آباد: 11 جون , 2025 *_وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان_* رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں: وزیراعظم مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں: وزیراعظم ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے : وزیراعظم حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں : وزیراعظم وزیراعظم کا حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین ____

Link copied to clipboard!