نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
February 27, 2025 at 02:13 PM
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔
❤️
1