نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
February 27, 2025 at 05:03 PM
*پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان* *وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اسمگلنگ روکنے کےلیے اقدامات نہیں کیے جارہے، چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن* پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4مارچ کو پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ کو ہڑتال کی جانے کے حوالے سے کچھ آوازیں آرہی ہیں، ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے، ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ھم رمضان المبارک میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے، ڈی ریگولیشن کے مکمل خلاف ہیں۔
😢 1

Comments