
نیوز انسائیٹ اردو( NIU)
February 28, 2025 at 03:49 AM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ایک ضروری اعلان سنئیے۔۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ انتہائی فخر سے بتایا جاتا ہے کہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ دوست کاشف عباسی، حبیب اکرم، خالد جمیل، اکبرباجوہ یہ سب خالصتًا “ذاتی” مصروفیات کی وجہ سے آف ائیر ہیں اور ماشاءاللہ ماشاءاللہ جس ہوٹل میں اپوزیشن کی کانفرنس تھی اُس ہوٹل کی جز وقتی تالہ بندی بالکل اُسی طرح قانونی بےضابطگیوں پر ہوئی جس طرح قانونی بےضابطگیوں پر کے پی ہاؤس اور پتن کی تالہ بندی ہوئی لہذا ماشاءاللہ ماشاءاللہ غیرضروری افواہوں پر کان نہ دھریں۔۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ اعلان ختم ہوا۔
ارشاد بھٹی سیئنر صحافی و تجزیہ کار جیو نیوز