🎁 Islamic Information 🎁
🎁 Islamic Information 🎁
February 10, 2025 at 12:35 PM
*🌼 فَمَا أَسْتَطِيعُ 🌼* *میں طاقت نہیں رکھتی تھی* *💎 ام المؤمنين عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رمضان کے روزے مجھ سے رہ جاتے تو میں ان روزوں کی سوائے شعبان کے قضاء نہیں کر سکتی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں مشغولیت کی وجہ سے* *📚 صحیح مسلم: 2687* 💠 عورتوں یا مَردوں میں سے اگر کسی کے *پچھلے رمضان کے صیام باقی ہوں* تو آئندہ رمضان (جو کہ چند ایام بعد ہم پر رحمت و برکت کے ساتھ سایہ فگن ہونے والا ہے) سے قبل *شعبان کے مہینے میں ہی قضاء پوری کر لے* 🌴 رمضان میں رہ جانے والے صیام کی *قضاء جتنا جلد ممکن ہو پورا کرنا چاہیے*، بلا وجہ شعبان تک کا انتظار کرنا درست نہیں کیونکہ اس میں *اللہ کے حکم میں تاخیر کرنے کے مترادف ہے*۔ لیکن جو مشغولیت کی وجہ سے اب (شعبان) تک نہیں رکھ سکے تو ان کو چاہیے کہ *رمضان سے قبل تک قضاء پوری کر لیں*۔ لیکن اگلے سال کیلئے ان کو مؤخر کرنا درست نہیں إلا یہ کہ کوئی انتہائی مجبور ہو۔ *یقینًا اللہ تعالیٰ ہی حامی و ناصر اور توفیق عطاء فرمانے والا ہے* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu
❤️ 👍 😢 10

Comments