
🎁 Islamic Information 🎁
1.3K subscribers
About 🎁 Islamic Information 🎁
Islamic Information in Urdu Language and Answers for your Islamic Questions in the light of Qur'an-o-Sunnah داعیانِ اسلام (قرآن و سنت) کیلئے *دعوتِ الی اللہ* کے طور پر یہ پلیٹ فارم حاضر ہے ایڈمن شپ کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں +92-306-1524434
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*🏵️ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ♻️ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ 🏵️* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu

*⭕️⭕️ انتباہِ عام ⭕️⭕️* *جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس تمام شہریوں اور رہائشیوں کو مندرجہ ذیل انتباہ جاری کرتا ہے:* *🛑 آنے والے دنوں میں درجہ حرارت کے 47 سے 55 ڈگری سیلسیس کے درمیان بڑھنے اور اکثر علاقوں میں بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول کے باعث درج ذیل انتباہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں* *🔴 گاڑیوں میں سے خالی کر دیں*: 1️⃣ *گیس مواد* 2️⃣ *لائٹرز* 3️⃣ *کاربونیٹڈ مشروبات* 4️⃣ *پرفیوم اور عام طور پر ڈیوائس کی بیٹریاں* 5️⃣ *گاڑی کی کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں* (*تاکہ ہوا کا گزر ممکن ہو*) 6️⃣ *گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں* 7️⃣ *گاڑی میں ایندھن شام کے اوقات میں بھریں* 8️⃣ *صبح کے وقت گاڑی میں سفر سے گریز کریں* 9️⃣ *خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو زیادہ نہ بھریں* 🔴 *بچھوؤں اور سانپوں سے محتاط رہیں.. کیونکہ وہ اپنے بلوں سے نمایاں طور پر باہر آئیں گے اور ٹھنڈے مقامات کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں* *🔴 زیادہ مقدار میں پانی اور مائعات پئیں* *🔴 گیس کے سلنڈر کو دھوپ میں نہ رکھیں* *🔴 بجلی کے میٹرز پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں اور خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں صرف ان جگہوں پر ایئر کنڈیشنر استعمال کریں جہاں افراد موجود ہوں* *🔴 صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان دھوپ میں براہ راست جانے سے گریز کریں* *🔵 آخر میں: براہ کرم ان معلومات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی بار اسے پڑھ رہے ہوں* **️⃣جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس*

*📖 بے شک متقین (پرہیزگار) لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے* *📚 سورۃ الحجر : 45*

*🌻 شریعت کا تقاضہ کسی سے حق کا منوانا نہیں، بلکہ حق کا حکمت سے بیان کرنا ہے اور الحمدللہ اسی سے ہی داعی کا ذمہ مکمل ہو جاتا ہے ۔* 📌 رب تعالیٰ اپنے نبی ﷺ سے فرماتا ہے: *📖 فَذَكِّرۡ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ ۞ لَسۡتَ عَلَیۡهمۡ بِمُصَۜیۡطِرٍ* (پس آپ نصیحت کرتے رہیے۔ آپ بس نصیحت کرنے والے ہی ہیں ۞ آپ ان پر جبر و قہر کرنے والے نہیں) *📚 سورۃ الغاشية: 21-22* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu


*🌴 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ 🌻 اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ 🌴* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu

*🌸 «أَلَنْتَ لَهُ الْكَلَامَ» 🌸* *📌 اس سے نرمی سے بات کی:* بہترین نصیحت ملاحظہ فرمائیں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو بھی مطلع کریں *💎 عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اجازت دو، فلاں قبیلہ کا یہ برا آدمی ہے۔ جب اندر آیا تو آپ نے اس کے ساتھ نرمی سے گفتگو کی۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو اس کے متعلق جو کچھ کہنا تھا وہ کہا، پھر اس کے ساتھ نرم گفتگو کی۔ فرمایا: عائشہ! وہ بدترین آدمی ہے جسے لوگ اس کی بدکلامی کے ڈر سے چھوڑ دیں* *📚 صحیح بخاری: 6054* 🌹 `«ائْذَنُوا لَهُ بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ»` اسے اجازت دو، فلاں قبیلے کا یہ بُرا آدمی ہے: *جس کا بُرا ہونا معروف ہو اس کے بُرائی سے اس کی غیر موجودگی میں کسی کو متنبہ کرنا جائز ہے، یہ غیبت میں شمار نہیں ہوتا* 🔵 بُرے انسان سے مخاطب ہوتے وقت *نرمی سے پیش آئیں*، ممکن ہے آپ کی *نرمی سے متاثر ہو کر بُرائی سے باز آ جائے*۔ کیونکہ *بدترین ہے وہ شخص جس کی بدکلامی کے ڈر سے لوگ اسے چھوڑ دیں* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu


*🎁 `صَلُّوا عَلىٰ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ` 🎁* 🥏 https://whatsapp.com/channel/0029VaCbbL35q08gCbEIsf0s

*🌸 إِذَا دَخَلَتْ الْعَشْرُ 🌸* *📌 جب عشرہ ذوالحجہ شروع ہو جائے:* قربانی کا ارادہ رکھنے والے افراد کیلئے اہم نصیحت۔ بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو بھی مطلع کریں *💎 جب عشرہ (ذوالحجہ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی قربانی کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے* *📚 صحیح مسلم: 5117* *🔵 جو قربانی کا ارادہ رکھتا ہو* (مرد ہو یا عورت) ذوالحجہ کا *چاند نظر آنے سے قبل اپنے ناخن اور بال کاٹ لے* اور چاند نظر آ جانے سے *قربانی کر لینے تک* رکا رہے 📝 یہ حکم ہر اس شخص کیلئے ہے جو قربانی کا ارادہ رکھتا ہو، یعنی *گھر کا سربراہ*۔ ایک قربانی گھر کے تمام افراد کیلئے کافی ہے لیکن *بال و ناخن کاٹنے سے رُکنا صرف گھر کے سربراہ کیلئے ہے*۔ البتہ مُتَمَتِّع و مُقرِن حاجی اس سے مستثنیٰ ہے 🌟 قربانی سنت ہے، نہ کہ واجب و فرض۔ کیونکہ *نبی ﷺ کا فرمان ہے: ”وَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ“* یعنی یہ حکم اس کیلئے ہے جو *قربانی کا ارادہ* رکھے، سو معلوم ہوا یہ انسان کے ارادے پر منحصر ہے اور *وُسعت ہونے پر ارادہ و عمل تقویٰ کی نشانیوں میں سے ہے* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu


💥 ایک شخص دھوپ میں 8 يا 10 گھنٹے مزدوری کر سکتا ہے *🌟 لیکن اے سي يا پنکھے کے نیچے کھڑے ہو كر دو رکعت نماز نہیں پڑھ سکتا* *🥀 كيا وجه ہے؟ 🥀* 📌 كيونکہ جسم مضبوط ہے، مگر ایمان گناہوں کی وجہ سے بے حد کمزور ہو چکا ہے! *🌸 ایمان کی تقویت سے ہمیں ہر نیک عمل کی توفیق نصیب ہوتی ہے* ♻️ نسأل الله السلامة والعافية ♻️ 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu


*♻️ خیر و بھلائی اللہ کی توفیق سے ♻️* *📌 کبھی بھی کوئی انسان اچھائی (اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری رسول محمد ﷺ کی اطاعت) اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں کر سکتا*، اسی طرح *برائی سے رکنا بھی اللہ کی توفیق اور مدد کے شاملِ حال ہونے سے ممکن ہے*۔ لہٰذا اس *دعا کو یاد کریں، اس کا اہتمام کریں اور دوست احباب کو بھی مطلع کریں: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu
