🎁 Islamic Information 🎁
🎁 Islamic Information 🎁
March 1, 2025 at 06:28 PM
*❤ "شَهْرُ رَمَضَانَ" ❤* *📌 رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ ہے جو ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس مکمل ماہ کے روزے فرض ہیں۔ اللہ ہمیں روزے کی وجہ سے تکلیف میں مبتلاء نہیں کرنا چاہتا*، بلکہ یہ فرضیت ہمارے ہی فائدے کیلئے ہے، لہٰذا یہ مہینہ پا کر *اللہ کا شکر ادا کرو*... تفصیل ملاحظہ فرمائیں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو بھی مطلع کریں *📖 "شَهْرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِىٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلْقُرْءَانُ"* 🌴 اللہ تعالیٰ *ماہِ رمضان کا تعارف* پیش کرتے ہوتے فرماتے ہیں کہ یہ ایسا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا *🔵 رمضان اور قرآن کا بہت گہرا تعلق ہے*۔ ہمیں بھی اس کی قدر کرتے ہوئے رمضان میں *خصوصی تلاوت کا اہتمام* کرنا چاہیے *📖 "هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَٰتٍ مِّنَ ٱلْهُدَىٰ وَٱلْفُرْقَانِ"* 🌴 قرآن کی اہمیت کو واضح کیا گیا کہ اس میں *انسانیت کیلئے ہدایت* ہے اور یہ *حق و باطل میں فرق کرنے والی کتاب* ہے 🔵 جو حقیقتًا *ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کا متلاشی* ہو اس کو چاہیے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرے، سمجھے اور اس کے احکامات پر عمل کرے تو یقینًا اپنی مراد کو پہنچے گا *📖 "فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ"* 🌴 جو رمضان کو پائے اس پر *فرض ہے کہ اس ماہ کے پورے روزے رکھے* *📖 "وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ"* 🌴 اگر کوئی انسان ان ایام میں *بیمار یا مسافر* ہو اس کیلئے اجازت ہے کہ وہ روزہ چھوڑ دے۔ لیکن صیامِ رمضان کی قضاء بہرحال اس پر فرض ہے اور اس کیلئے واجب ہے کہ رمضان کے بعد جتنا جلد ممکن ہو قضاء پوری کرے *📖 "يُرِيدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ ٱلْعُسْرَ"* 🌴 اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! اللہ تعالیٰ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے، تنگی نہیں چاہتا 🔵 مالکِ کائنات کا فیصلہ ہے کہ *روزہ انسان کیلئے آسانی ہے*، نہ کہ تنگی۔ سو حیلے بہانے مت کرو اور اپنے خالق کی بات مانتے ہوئے رمضان کے روزے رکھو! *📖 "وَلِتُكْمِلُوا۟ ٱلْعِدَّةَ"* 🌴 وه چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کر لو *📖 "وَلِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ"* 🌴 اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو 🔵 اللہ کی ہدایت *قرآن اور حصولِ رمضان* پر اللہ کی بڑائیاں اور شکر ادا کرنا ایک مومن کی شان ہے کہ اللہ نے ہمیں قرآن اور رمضان دے کر *پہلی امتوں پر فضیلت* بخشی *📚 سورۃ البقرۃ: 185* 🥏 https://bit.ly/IslamInUrdu

Comments