Allah's Love Seeker
Allah's Love Seeker
February 19, 2025 at 05:46 AM
‏اللہ تعالی نے رمضان کا مہینہ دراصل انسان کی سالانہ پاکیزگی، تزکیہ اور (Overhauling) کے لئے رکھا ہے ۔۔ رمضان کے بارے میں عموماً یہی تصور ہے کہ دن کو روزہ رکھنا ہوتا ہے اور رات کو تراویح پڑھنی پڑھتی ہے۔ لیکن در حقیقت یہ مہینہ اس تصور سے بہت آگے ہے۔ اللّٰہ تعالٰی نے یہ ایک مہینہ ‏انسان کی سالانہ تطہیر، تزکیہ اور اوور ہالنگ کے لئے تجویز فرمایا ہے، کوئی بھی مشین ہو یا گاڑی ہو کچھ عرصے کے بعد اس میں میل کچیل آنے لگتا ہے، پھر کبھی اس کی سروس کرانی پڑتی ہے اور کبھی اوورہالنگ۔ ہماری زندگی کی مشینری گیارہ مہینے کی مصروفیات میں میل کچیل کا شکار ہو جاتی ہے اور زنگ آلود ہونے لگتی ہے۔ اللہ تعالٰی نے یہ مہینہ عطا فرمایا تاکہ ہم اس گند اور میل کچیل کو دور کرلیں۔ اقتباس از مضمون (رمضان کس طرح گزاریں، البلاغ) حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم

Comments