
Allah's Love Seeker
245 subscribers
About Allah's Love Seeker
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک ایک ہی سب کا نبیﷺ، دین بھی ایمان بھی ایک حرم پاک بھی، اللہ بھی، قرآن بھی ایک کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

کتنا پیارا احساس ہے کہ اللہ ہمارے حال سے واقف ہے اور تقدیر لکھنے والا بھی وہی ہے دلوں کو جوڑنے والا بھی وہی ناممکنات کا رب بھی وہی تو سب کہہ دیں اس ذات سے اور بے فکر ہو جائیں اپنے حالات سے


کبھی کبھی ایسے حالات ہوتے ہیں کہ سب سے ٹوٹ کر اللہ سے جڑنے کے علاوہ کوئی آپشن ہی نہیں ہوتی اور پھر پتا چلتا ہے کہ اگر سب سے نا ٹوٹتے تو اتنی اعلی آپشن کا پتا ہی نا چلتا


اللہ سے محبت اور اللہ کے لیے محبت ان دو محبتوں کے علاوہ ہر محبت کو زوال ہے

ركب البُراق وعاد يخصف نِعلهُ أرأيتَ كيف تُدرّسُ الأخلاقُ ﷺ . —————————————— آپﷺ نے براق کی سواری فرمائی لیکن اسکے بعد بھی آپ اپنے جوتے خود مرمت فرماتے ہیں۔ دیکھا؟ کیسے اعلی اخلاق سکھائے جاتے ہیں؟

دین پہ شرح صدر اور اعتماد سے چلنے والے آخرت میں تو جنت پائیں گے ہی ان شاءاللہ دنیا بھی ان کے قلبی سکون و اطمینان کی وجہ سے جنت ہی ہوتی یے چاہے باہر کتنے طوفان آتے رہیں انکے قلوب سکینت سے گھرے رہتے ہیں

مخلص لوگوں کی قدر کیا کیجیے ہو سکتا ہے زندگی میں دوبارہ نا ملیں

دیکھنے والے آپ کو پردے کی وجہ سے بیک ورڈ، پتھر کے دور کی، یا شدت پسند وغیرہ کہیں گے یہ ان کی فرسٹریشن ہوگی آپ کی استقامت کو دیکھ کر اور انکے ایسے الفاظ آپ کے میڈل ہونگے اس لیے پورے اعتماد سے پردہ کریں آپ قرآن کی ایک آیت کی تشریح کر رہی ہیں

جب آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کو انجام دے سکتے ہیں جس پر آپکا ذہن توجہ کرے۔ ————————————- عندما تؤمن بنفسك تستطيع أن تنجز أي شئ يركز عليه عقلك...

ایک مومنہ کی سوچ وہ دن میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کو ہوتا ہے جب دین کی نئ بات سن کر میں عمل پیرا ہونے کی کوشش میں لگ جاتی ہوں


میری بہنا! اللہ نے آپ کے ذریعے دین اسلام کا اظہار آپ کی حیا اور وقار سے کرنا تھا اسلیے اللہ نے حجاب کا حکم دے کر آپ کو دین اسلام کا سفیر بنایا
