Allah's Love Seeker
Allah's Love Seeker
February 20, 2025 at 05:35 AM
کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں، دیکھنا انہیں غور سے جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے خواتین کی پچھلے 50 سالوں میں ذہن سازی کی گئی کہ وہ مردوں سے کم نہیں ان کو بھی باہر نکلنے معاش کمانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مردوں کا اور اس ذہن سازی کو ہم خواتیں نے پورے دل سے لیا بھی اور باہر نکلے دنیا دیکھی ایک وقت میں احساس ہوا کہ ہم جو صنف نازک تھیں کیسے جفا کش بن گئی ہیں، ہم نے اپنی نازکی، آسانیاں، راحت کو داو پہ لگا کہ کیا دے کر کیا چن لیا مردوں کی زندگی سہل ہوتی گئی ہم نے جو انکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جبکہ ہماری ذمہ داریاں، گھر، بچے فیملی سب ہمارے ہی رہے آج اپنی بہنوں کے حالات سن کر انکے چیلنجز دیکھ کر سوچتی ہوں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ہم آسائشیں حاصل کرنے نکلی تھیں، چند گھڑیاں عافیت سے اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں بعض لوگوں کو میسر نہیں ہم نے فطرت کے خلاف فیصلے کیے، ہماری بناوٹ نرم و نازک، لاڈ اٹھوانے والی، گھروں کی ملکہ والی تھی ہم نے سختی اور کٹھن رستے چن کر اپنی شخصیت کو بدل دیا کبھی سوچنا چاہئے کہ ہم کہاں ہیں اور کہاں ہونا تھا *جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے* ام ابراہیم
❤️ 😢 😥 3

Comments