
KHAWAJA
February 13, 2025 at 12:50 PM
⭕ *شب براءت کی عبادت کہاں سے ثابت ھے؟* ⭕
*سوال* :
شب براءت کی حقیقت کیا ھے اور بالخصوص اس رات میں عبادت کہاں سے ثابت ھے؟
*الجواب* :
جواب سے قبل یہ ذہن نشین ہونا چاہئے کہ بعض لوگوں کا مقصد فقط الجھنا اور بھولے بھالے مسلمانوں کو الجھن میں ڈالنا ہوتا ہے۔ *ذرا غور کیجئے* کہ پہلے تو اولیائے کرام کے مزارات پر جانے، ان سے مدد مانگنے سے منع کیا جاتا ہے، لیکن اب یہ سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ فلاں وقت میں اللہ کی بارگاہ میں سرِ نیاز جھکانا، نوافل ادا کرنا، ذکر اذکار کرنا، اللہ سے مانگنا کہاں سے ثابت ہے۔ خیر ان کا مطالبہ کس حد تک درست ہے، ہر ذی شعود سمجھ سکتا ہے۔ ذیل میں چند احادیث و معتبر کتب کے حوالہ جات سے خاص شبِ براءت میں عبادت وغیرہ کا ثبوت پیش کیا جا رہا ہے، ملاحظہ فرمائیں:
*شبِ براءت کیا ہے؟*
یہ دو لفظوں کا مجموعہ ہے،ایک" *شب* "جس کا معنی ہے"رات" اوردوسرا " *براءت* "اس کا معنی ہے " چھٹکارا اور آزادی"اسے شبِ براءت اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس رات اللہ تعالی بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ لوگوں کو جہنم سے چھٹکارا عطا فرماتا ہے۔
*(جامع ترمذی/739)*
*مغفرت کی رات* :
إِنَّ اللَّهَ يَنْزِلُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ فِيهَا الذُّنُوبَ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ ترجمہ: بے شک اللہ تبارک و تعالی 15 شعبان (شب براءت) کی رات کو اپنی شان کے مطابق نزول فرماتا ہے اور تمام لوگوں کو بخش دیتا ہے سوائے مشرک کے اور سوائے اس کے کہ جو(ناحق) بغض و کینہ عداوت رکھے.
*(سنن ابن ماجه، حدیث1390)*
*معافی کی اصل* :
واضح ہے کہ بغض و کینہ عداوت و ناراضگی رکھنے والوں کی بخشش نہیں ہوتی اس لیے اس رات یا اس رات سے پہلے پہلے سچی معافی تلافی کی جاتی ہے، سوشل میڈیا پہ عام دلی معافی کا اعلان کرنا بھی اچھا عمل ہے، مگر بہتر ہے کہ جس سے ناراضگی ہو اس سے باقاعدہ صلح کی جائے، حقوق ادا کیے جائیں یا معاف کروائے جائیں.
*الحدیث* :
إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَنْزِلُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَغْفِرُ لِأَكْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَم ترجمہ:
بے شک اللہ عزوجل پندرہ شعبان(شب براءت) کی رات کو اپنی شان کے مطابق نزول فرماتا ہے اور بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کے بالوں کی تعداد سے بڑھ کر لوگوں کو بخش دیتا ہے
*(سنن الترمذي، حدیث739)*
*دعا کی رات* :
فإن الله ينزل فيها لغروب الشمس إلى سماء الدنيا فيقول: ألا مستغفر فأغفر له؟ ألا مسترزق فأرزقه؟ ألا مبتلى فأعافيه؟ ألا سائل فأعطيه؟ ألا كذا ألا كذا؟ حتى يطلع الفجر..ترجمہ:
بے شک اللہ تبارک و تعالی اپنی شان کے مطابق 15 شعبان(شب براءت) کی رات نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش کے طلب گار کہ میں اسے بخش دوں، ہے کوئی رزق کا طلب گار کہ اسے رزق دوں، ہے کوئی تکالیف و مسائل سے دوچار کہ اسے عافیت دوں، ہے کوئی سائل کہ جسے میں عطا کروں،اسی طرح بہت کچھ فرماتا ہے، یہاں تک کہ فجر طلوع ھو.
(البيهقي، أبو بكر ,شعب الإيمان ,5/354)
(سنن ابن ماجه ,1/444)
*شب براءت کو قبرستان جانا:*
صحاح ستہ غیرہ کئی احادیث میں ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم شب براءت کی رات کو قبرستان جایا کرتے تھے
فَإِذَا هُوَ بِالْبَقِيعِ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو
ترجمہ:
میں نے دیکھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم شب براءت کی رات بقیع قبرستان میں ہاتھ اٹھائے دعا فرما رہے تھے
(استاد بخاری، المصنف, حدیث 29858)
.
*شب براءت میں شب بیداری اور دن میں روزہ رکھنا*
الحدیث:
" إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، فَقُومُوا لَيْلَهَا وَصُومُوا نَهَارَھا
ترجمہ:
جب پندرہ شعبان(شب براءت) آئے تو اس رات قیام اللیل (رات میں عبادت) کرو اور اس دن کا روزہ رکھو۔
(ابن ماجہ حدیث1388) (شعب الإيمان ,5/354حدیث3542)
حضرتِ اسامہ بن زید کہتے ہیں، میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شعبان میں زیادہ روزے رکھنے کی وجہ معلوم کی،تو فرمایا:«ذلك شهر يغفل الناس عنه بين رجب ورمضان، وهو شهر ترفع فيه الأعمال إلى رب العالمين، فأحب أن يرفع عملي وأنا صائم»
یعنی رجب اور رمضان کے بیچ میں یہ مہینا ہے، لوگ اس سے غافل ہیں،اس میں لوگوں کے اعمال اللہ تعالی کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں اور مجھے پسند ہے کہ میرا عمل اِس حال میں اُٹھایا جائے کہ میں روزہ دار ہوں۔
(سننِ نسائی/2357)
*شروحاتِ احادیث* :
ليلة نصف شعبان روي في فضلها من الأخبار والآثار ما يقتضي أنها مفضلة ومن السلف من خصها بالصلاة فيها وصوم۔۔۔ ترجمہ: 15 شعبان یعنی شب براءت کی فضیلت کے متعلق احادیث وغیرہ وارد ہوئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس رات کی بڑی فضیلت ہے اسی لیے اسلاف اس رات نوافل پڑھتے تھے روزہ رکھتے تھے
[المناوي ,فيض القدير ,2/316]
.
وَقَالَ ابْنُ رَجَبٍ فِي لَطَائِفِ الْمَعَارِفِ فِي فضل لَيْلَة نصف شعْبَان أَحَادِيث أخر مُتعَدِّدَة وَقد اخْتلف فيا فضعفها الْأَكْثَرُونَ وَصحح ابْن حبَان بَعْضهَا وخرجه فِي صَحِيحه
ترجمہ:
امام ابن رجب نے لطائف المعارف میں فرمایا کہ شب برات کے متعلق احادیث متعدد ہیں جن میں اختلاف ہے بعض نے ضعیف قرار دیا اور بعض نے اس کو صحیح قرار دیا امام ابن حبان نے اپنی صحیح کتاب میں بعض روایات کو درج کیا۔
(الآثار المرفوعة في الأخبار الموضوعة ص81)
.
فقہ حنفی سے چند حوالہ جات:
النصف من شعبان لإحيائها وعظم شأنها
ترجمہ:
پندرہ شعبان کی رات یعنی شب براءت کو شب بیداری کرنا مستحب و ثواب ہے کیونکہ اس رات کی بڑی شان ہے
(مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح ص48)
.
وَمِنْ الْمَنْدُوبَاتِ إحْيَاءُ لَيَالِي الْعَشْرِ مِنْ رَمَضَانَ وَلَيْلَتَيْ الْعِيدَيْنِ وَلَيَالِي عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ وَلَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ كَمَا وَرَدَتْ بِهِ الْأَحَادِيثُ وَذَكَرَهَا فِي التَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيبِ مُفَصَّلَةً وَالْمُرَادُ بِإِحْيَاءِ اللَّيْلِ قِيَامُهُ
رمضان شریف کی آخری دس راتیں اور عیدین کی راتیں اور عشرہ ذوالحجہ کی راتیں اور پندرہ شعبان کی راتیں ، ان راتوں کو شب بیداری کرنا ثواب ہے۔۔۔شب بیداری سے مراد یہ ہے کہ عبادات نیکیوں وغیرہ کے ساتھ رات گزاری جائے
(الرائق شرح كنز الدقائق ,2/56)
.
وَإِحْيَاءُ لَيْلَةِ الْعِيدَيْنِ، وَالنِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَالْعَشْرِ الْأَخِيرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَالْأُوَلُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، وَيَكُونُ بِكُلِّ عِبَادَةٍ تَعُمُّ اللَّيْلَ أَوْ أَكْثَرَهُ.
عیدوں کی راتوں کو اور نصف شعبان کی رات یعنی شب براءت کو اور رمضان کی آخری عشرہ کو اور ذوالحج کے پہلے عشرہ کو شب بیداری کرنا مستحب و ثواب ہے... شب داری سے مراد یہ ہے کہ پوری رات عبادت کی جائے یا اکثر رات عبادت کی جائے
(رد المحتار فتاوی شامی ,2/25)
.
وليلة النصف من شعبان، ولا خفاء أنه يكون في كل عبادة تستوعب الليل أو أكثره
15 شعبان یعنی شب براءت کو شب بیداری کرنا جائز ثواب ہے یعنی ساری رات یا اکثر رات کا حصہ نیکیوں میں عبادات میں گزارا جائے
(النهر الفائق شرح كنز الدقائق ,1/297)
*اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین*
❤️
2