
KHAWAJA
February 23, 2025 at 03:16 AM
*سانحہ کنن پوش پورہ – 23 فروری 1991*
آج 23 فروری 2025 کو اس المناک واقعے کو 34 سال بیت گئے، مگر کشمیری عوام آج بھی اس ظلم و بربریت کو نہیں بھولے۔
کنن اور پوش پورہ کے یہ دو گاؤں بھارتی ریاستی جبر کی وہ گواہی دیتے ہیں جو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھی گئی۔ 23 فروری 1991 کی رات بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں ایک انسانیت سوز آپریشن کے دوران 100 سے زائد کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جن میں 80 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔ یہ واقعہ قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور جبر کی ایک بدترین مثال ہے، جو آج بھی زخم کی طرح تازہ ہے۔
*وادی کی آواز*
کشمیری عوام کی جرات، صبر اور مزاحمت کو سلام پیش کرتا ہے۔ ہم ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھی اس ظلم کو یاد کرتے ہیں اور اس بربریت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
#kunanposhporamassrape
#kashmirbleeds
#وادی کی آواز
❤️
2