PTI NA-14 (PK-36 / PK-37 / PK-39 / PK-40 )
February 17, 2025 at 05:07 AM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصورخان کا ہزارہ ریجن کا تفصیلی دورہ
اپنے دورے کا دوسرا دن بھی معاون خصوصی پیر مصور خان نے مصروف گزارا
اتوار کے روزکہنیا پلانٹیشن، گدرپور فاریسٹ رینج، اگروڑ تناول فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ اور آگ کے حوالے سے ارلی وارننگ سسٹم کا دورہ اور معائنہ
یہ دورہ بہار شجرکاری مہم 2025 کے تحت منعقد کیا گیا تاکہ جنگلات کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے
دورے کے موقع پر چیف کنزرویٹر ہزارہ کفایت اللہ بلوچ، کنزرویٹر اپر ہزارہ فرخ سیر، کنزرویٹر لوئر ہزارہ فرہاد علی، پرنسپل گورنمنٹ تھائی اسکول طارق علی شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے
معاون خصوصی پیر مصورخان نے چیڑھ کا پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا
معاون خصوصی نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ماحولیاتی بہتری میں مددگار ثابت ہوں گے
درخت لگانا صرف زمین کو سرسبز بنانا نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کا تحفظ بھی ہے۔پیر مصور خان
❤️
👍
3