آل انڈیا نیوز اردو
February 15, 2025 at 02:37 AM
*عدالت کی توہین!*
ایک آدمی کو بیوی پر تشدد کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج نے پوری بات غور سے سنی اور شوہر کو آئندہ اچھے برتاؤ کی تاکید کرکے چھوڑ دیا۔
لیکن اگلے ہی دن وہی آدمی دوبارہ بیوی کو مار بیٹھا اور پھر عدالت میں پیش ہوا۔
جج نے سخت لہجے میں پوچھا:
“تمہاری ہمت کیسے ہوئی دوبارہ ایسا کرنے کی؟ کیا عدالت کو مذاق سمجھتے ہو؟”
آدمی نے بےچارگی سے جواب دیا:
“حضور! پہلے میری پوری بات سن لیجیے۔
کل جب آپ نے مجھے چھوڑ دیا تو میں نے خود کو سنبھالنے کے لیے تھوڑی سی شراب پی لی۔ مگر کوئی فرق نہ پڑا، تو میں نے آہستہ آہستہ پوری بوتل ختم کر دی۔
جب گھر پہنچا تو بیوی نے مجھے دیکھ کر کہا:
‘آ گئے نالی کا پانی پی کر!’
حضور! میں نے کچھ نہ کہا اور خاموش رہا۔
تھوڑی دیر بعد وہ پھر بولی:
‘کچھ کام دھندا بھی کیا کر، یا بس پیسے برباد کرنے کے لیے پیدا ہوا ہے؟’
حضور! میں نے تب بھی کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے اپنے کمرے کی طرف بڑھا۔
لیکن جیسے ہی میں دروازے کے قریب پہنچا، وہ پیچھے سے چلا کر بولی:
‘اگر اُس نکمے جج میں ذرا سی بھی عقل ہوتی، تو تُو آج جیل میں ہوتا!’
بس حضور! عدالت کی توہین مجھ سے برداشت نہ ہوئی، اور پھر…”
عدالت قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھی!
جج اپنی نشست سے اٹھا، آدمی کو گلے لگایا اور مسکراتے ہوئے بولا:
“بس کر پگلے، رُلاؤ گے کیا!”
کیس خارج!
شوہر باعزت بری!
https://chat.whatsapp.com/EPtBbUruomY9p0W4ATgOct
👍
😂
2